inmunity power of body how imcrease immunity power

Niki_Zen
0
٭٭•┈-••✦✿✦••-┈•٭٭
قوت مدافعت   Immunity Powerاور ھومیوپیتھک علاج 
🍃🍀🍃🍀ا🍀🍃🍀🍃🍀
   قدرت نے انسان بنائے.اور انسانی جسم کا ایک نظام بنادیا.ہاتھ منہ ناک کان پیر انکھ زبان دماغ اور ان سب کو کنٹرول میں رکھنے اور بہتر طریقے سے کام کرنے کیلیے قوت مدافعت یعنی 
Immunity Power
دے دی.یہ قوت مدافعت ہی ھے جو جسم کے نظام کو بہتر بنائے رکھنے میں اھم ترین کردار ادا کرتی ھے.
  قوت مدافعت یا ایمیونیٹی پاور کو اس مثال سےسمجھاجاسکتا ہےکہ ...    
   🍀جب کوئی جاندار یاانسان مرتا ھے تو Bacteria, Microbes, Viruses  اور Parasites مردہ جسم پر چاروں طرف سے حملے کردیتے ہیں اور اسے سڑانا.گلانا شروع کردیتے ہیں. اگر کچھ دن چھوڑ دیا جائے تو مردہ جسم کا محض ڈھانچاہی بچتاھے. حالانکہ یہ Bacteria, Microbes, Viruses یا Parasitesانسان کی زندگی میں بھی اسی اب و ہوا میں رہتے ھیں. زندہ انسان اور جانوروں پرحملے بھی کرتے ہیں.جسم کو سڑانے گلانے کی کوشش بھی کرتے ہیں مگر قدرت کی دی ہوی قوت مدافعت (Immunity power) انھیں پسپا کردیتی ھے. (قادر مطلق تیری اس نعمت کا جتناشکرکروں کم ھے) 
   🍀قوت مدافعت یا ایمیونیٹی پاور ایسا میکانزم ہے کہ اب وہوا میں موجود تمام بیکٹیریا اور وائرس سانس کے ذریعے ہمارے جسم داخل ضرور ہوتے ہیں لیکن یہ ھمیں نقصان اس لیے نہیں پہنچا پاتے کہ ہمارا مدافعتی نظام ان کی تمام کوششوں کو ناکام بنادیتا ھے... لیکن جب کبھی ھمارا ہمارا یہ مدافعتی نظام کسی سبب کمزور پڑجاتا ھے یا بیکٹیریا اور وائرس کافی طاقتور ہوتے ہیں تو وہ ھمارے مدافعتی نظام کو شکست دے کر جسم پر حاوی ہوجاتے ہیں.نتیجے میں انسان نزلہ زکام بخار الرجی ملیریا خسرہ.ایڈس انفیکشن اور دوسری بیماریوں کا شکار ہوجاتا ھے.
  ایسا بھی ہوتا ھے کہ بیمار ہونے کے بعد پھر جلد ہی ھم بغیر علاج کے ٹھیک بھی ہوجاتے ہیں. ایسا کیوں؟ 
  ...تو ایسا یوں ہوتا ہے کہ ھمارا مدافعتی نظام شکست کھاکر بیٹھ نہیں جاتا بلکہ وہ ایک بار پھر بیکٹیریا انفیکشن اور وائرس پر پوری طاقت سے حملہ کر کے اسے پسپائی پر مجبور کردیتا ھے. اور یہ جنگ اس وقت تک چلتی رہتی ہے جب تک ھماری زندگی چلتی رہتی ہے.
  🍀 ھومیوپیتھی میں VITAL FORCE کا اصول ہی کام کرتا ھے. قوت مدافعت یا ایمیونیٹی پاور کو بڑھانا ہی ھومیوپیتھک دواوں کا کام ھے. مریض کو جو دوا دی جاتی ہے وہ VITAL FORCEکی کارکردگی کو بہتر بناتی ہیں اور وائٹل فورس ہی بیماری کو ختم کرتا ہے. 
🍀 اب کچھ ھومیوپیتھک دوائیں لکھتا ہوں. اگر اپ کی قوت مدافعت کمزور ہوگئی ہو تو درج ذیل ھومیوپیتھک دواؤں سے اسے دوبارہ بہتر بنا سکتے ہیں.
 ALFA ALFA.Q
پانچ سے سات بوندیں تین چمچہ پانی میں ڈال کر تین بار پئیں. 
ALFA ALFA. 30
تین بوند ایک چمچہ پانی میں تین بار لیں. یہ دوا بچوں کو بھی دی جا سکتی ہے
AVINA SAT. Q or 30
اوپر بتائے گئے طریقوں پر استعمال کریں. بار بار نزلہ زکام کھانسی الرجی کو اس دوا سے ٹھیک کیا جا سکتا ھے. یہ دوائیں دو سے تین ماہ تک استعمال کرسکتے ہیں.
  🍀 وٹامن C بھی قوت مدافعت بڑھانے کا کام کرتی ہے. وٹامن C کی کمی کیلیے اپ درج ذیل ھومیوپیتھک دوائیں لے سکتے ہیں.
Kali phos
Silicea
Carbo veg
Graphites
Gelsemium
Arsenicum album
Oscillococcinum
Allium cepa
 🍀 وٹامن سی ان پھلوں میں بھی کافی مقدار میں پائے جاتے ہیں اپ قوت مدافعت بڑھانے کیلیے ان کو بھی استعمال میں رکھیں.
امرود، موسمی.سنترہ.شملہ مرچ، مالٹا، اسٹرابیری، خربوزہ، شکرقندی، انناس، گوبھی.انجیر.مشروم وغیرہ.

 ☘  قوت مدافعت بڑھانے کیلیے مکسچر.
   ھومیو پیتھک دواؤں کے یہ مکسچر اپ کے مدافعتی نظام کو طاقتور بناتے ہیں بلکہ جسم کی مختلف بیماریوں کو بھی دور بھگاکر اپ کو صحت مند بنادیں گے.
 ☘ مکسچر.1
Calcarea Carbonica 30
Phosphorus 30
Lycopodium 30
☘مکسچر .2
Lycopodium 30
Sabadilla 30
  📌 انتباہ:- پوسٹ پڑھ کر خود اپنا علاج شروع نہ کردیں بلکہ کسی ڈاکٹر سے لازما مشورہ کریں. مکچر بنانا بھی ایک فن ھے جو نہ جانتے ہوں وہ نہ بنائیں. بصورت دیگر میں کسی نقصان کا ذمہ دار نہیں .قسیم اختر.کولکاتا 7980018880

Post a Comment

0Comments
Post a Comment (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !