hair fall and dandruff treatment at home

Niki_Zen
0
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
بالوں کےمسائل کاھومیو پیتھک علاج
ا ☘ 🔴 ☘ ☘🔴☘ 🔴☘ا

زلفِ دراز اپنی بھی حسرت تو تھی مگر
کچھ آرزومیں جھڑگئےکچھ انتظارمیں    
     😝😝
 💢 بال انسانی خوبصورتی کا اھم جز ہیں" اس جملے کی اہمیت کسی " ٹکلے" سے پوچھیے. ہاں کچھ ٹکلے بھی اچھے لگتے ہیں مگر ان کا دل ٹٹولیے تو یہاں بھی بال جھڑنے کا درد کچھ کم نہیں ملےگا.
💢 ہرشخص کی خواہش ہوتی ہے کہ اس کے بال لمبے.گھنے.کالے چمک دار اور مضبوط ہوں مگر کیا کیجیے کمبخت بال ہیں کہ سروں پر ٹکتے ہی نہیں. لاکھ جتن کیے جاتے ہیں. مہنگے مہنگے شیمپو. تیل.لوشن اور پتہ نہیں کیاکیا بازاری اور اشتہاری پروڈکٹس استعمال کیے جاتے ہیں مگرایک بار چلے گئے تو پھر بال پلٹ کے اتے ہی نہیں. آئیں بھی کیوں . . .؟ بیماری تو اپ کے جسم کے اندر بیٹھی ہے تو اوپر سے تیل اور شیمپو گھسنے سے کیافائدہ ملےگا . . .؟
 بھئی سمجھنے کی بات ہے .کسی کو تھائیرائیڈ ھے. شوگر ہے. ٹائیفائیڈ کے بدااثرات ہیں.قبض ہے. حیض کی خرابی ہےجریان ھے ھارمونس غیر متوازن ہوگیا ہے یا کوئی اور ایسی بیماری ہے جو بال جھڑنے. سفید ہونے کا سبب بن رہی ہے تو تیل اور شیمپو اس بیماری کا کیا بگاڑ لینگے . . . ؟ اپ گِھستے رہیے پھربھی اپ گنجے ہوتے رہیں گے. بال سفید ہو تے رہیں گے . . . ھم اشتہاری بہکاوے میں اکر اپنی جیب ڈھیلی کرتے رہتے ہیں. اپنا تو کچھ فائدہ ہوتا نہیں البتہ کمپنیوں کی چاندی ہوتی رہتی ہے. وہ کہتے ہیں نا کہ "بیوقوف کے پاس پیسہ ہو . . . توعقلمند بھوکا کیوں مرے "
💢 مسئلہ یہ ہے کہ صرف بال ہی نہیں جاتے اس کے ساتھ انسان کی خود اعتمادی بھی جانے لگتی ہے . انسان احساس کمتری کا شکار رہتا ہے. جس سے مسائل اور بڑھتے ہیں. 
  
💢 سر میں جتنے بال ہیں اس کے مسائل بھی کم نہیں ہیں.مثلا بال جھڑنا. بال ٹوٹنا. بال دو منہ ہوجانا. بالوں کا تھکے تھکے جھڑجانا.روسی. خشکی. ڈینڈرف.بالوں کا سفید ہوجانا. سر کر علاوہ داڑھی مونچھ کے بال جھڑنا. گنجاپن. بال پتلے ہوجانا. بال الجھے الجھے ہونا. خواتین کو داڑھی مونچھ نکل انا وغیرہ.
 لیکن بالوں کے یہ مسائل ہوتے کیوں ہیں . . . ؟
💢 ائیے پہلے یہ جانتے ہیں کہ بالوں کے جھڑنے. ٹوٹنے.سفید ہونے اوربالوں کے دیگر مسائل کے اسباب کیا ہیں؟
اسباب: -
📌 ٹینشن.فکر.پریشانی.صدمہ.زیادہ غصہ.حادثے کے ذہنی بد اثرات.
📌 وٹامن Aکا زیادہ استعمال.
📌 دوران حمل (ہارمونل تبدیلی اور دماغی پریشانی
📌 ھارمون کا غیر متوازن ہونا. 
Harmonal disbalance 
📌 شیمپو کا زیادہ استعمال.
📌 ھیئر ڈائی. Hair dye
📌 ماحولیاتی الودگی.آبی الودگی. فضائی الودگی. pollutions
📌 طویل بیماری.
📌 خون کی کمی.Anaemia.
📌 موروثی.
💢  بالوں کے تقریبا سارے مسائل کا ذمہ دار ہمارا تھائیرائیڈ گلینڈ ( Thyriod Gland) ہوتا ھے. اگر یہ گلینڈ  تھائیرائیڈ ہارمون کم مقدار میں چھوڑنے لگے تو بالوں کے کئی مسائل کھڑےہوجاتےہیں مثلابال سفید ہونا. گنجاپن.بالوں کاجھڑنا وغیرہ.
 علاج :-
🔴 روسی بھوسی.اسباب و علاج (Dandruff)
 فی زمانہ تقریبا 90% فیصد لوگ اس بیماری کا شکار ہیں. مختلف قسم کے شیمپو.تیل کا استعمال کرتے ہیں مگر یہ ٹھیک نہیں ہوتا. اکثر ڈینڈرف شیمپو کے استعمال سےبھی ہوتا ہے. ڈینڈرف تو جاتا نہیں بال ضرور چلے جاتے ہیں.
روسی کے اہم اسباب میں ایک سبب میں ہماری غیر متوازن غذا بھی ہے. زیادہ گوشت.گرم مزاج غذائیں. زیادہ مصالحہ جات وغیرہ. 
روسی بھی تین قسم کی ہوتی ہے.
📌 سفید روسی  white dandruff
📌 خشک روسی  dry dandruff
📌 تر روسی       wet dandruff
روسی کے علاج میں درج ذیل ھومیو پیتھک دوائیں علامت کے اعتبار سے استعمال کی جاتی ہیں.
Ars Alb.Kali mur.Sepia. Thuja.Graphites. وغیرہ

🔴 بالوں کا جھڑنا Hair fall
روسی کے ساتھ بال بھی جھڑنے لگتے ہیں. بالوں کے جھڑنے کے کئی اسباب ہوتے ہیں لیکن بال جھڑنے کی بھی کئی قسمیں ہیں. 
📌 کنگھی یا مالش کے دوران بال جھڑنا.
📌 سر کے ساتھ بھوں.مونچھ داڑھی کے بال جھڑنا.
📌 روسی کے سبب بال جھڑنا.
📌 کندھوں میں بالوں کے گچھے نکل انا.
📌 زچگی (pregnancy) کےبعد بال جھڑنا.
📌 بالوں کی جڑیں کمزور ہوکر بال ٹوٹنا.
📌 غذائیت کی جسم میں کمی malnutrition
📌 سر کے بالوں کا سامنے سے جھڑنا.
📌 چاندی کے بال جھڑنا. 
📌 سر کے دونوں طرف سے بال جھڑنا. 
📌 بال جھڑنے کے بعد وہاں دوبارہ بال نہ اگنا. 
اوپر لکھی بالوں کے جھڑنے کی بیماری میں ھومیوپیتھ کی درج ذیل دوائیں کام اتی ہیں.
Acid Flr.Ars-Alb.Seleneum.
Nat mur.Thyroidinum
🔴 بال سفید ہونا.
پہلے بال سفید ہونا بڑھاپے کی علامت تھی مگر اب دادا کے بال کالے ہوں اور پوتے کے بال سفید ہوجائیں تو حیرت نہیں ہوتی. ہومیو پیتھک دواوں سے بڑھاپے کے بال تو سفید نہیں ہوتے مگر وقت سے پہلے بال سفید ہوجائیں تو اس کا علاج موجود ہے. عمر سے پہلے بال سفید ہوجائیں تو درج ذیل دوائیں کام اتی ہیں.
Thyroidinum.Lycopodium. Nat-mur.Alumina.Acid phos.
 🔴 گنجاپن
یہ بیماری کافی تیزی سے پھیل رہی ھے. عموما تیس سال کی عمر کے بعد کچھ لوگ گنجے ہونے لگتے ہیں.گنجا پن بھی کئی قسم کا ہوتا ہے. 
📌 مکمل گنجا پن.
📌 سائیڈ کا گنجا پن.
📌 چاندی کا گنجا پن.
📌 سراور داڑھی مونچھ کا گنجا پن.
ھومیوپیتھک دوائیں
Lycopodium.Silicea.Grapht.  Baryta-carb.Ferr-Phos وغیرہ
🔴 بالوں کا روکھا پن .خشکی.
بالوں کے مسائل میں بالوں کاروکھا پن dryness of hair بھی ایک مسئلہ ہے. روکھے سوکھے بال الجھے الجھے رہتے ہیں. ان کا علاج درج ذیل ہومیو پیتھک دواوں سے کیا جاتا  ہے
Kali carb.Graphtis وغیرہ

🔴 روغنی بال
کچھ لوگوں کے سر اتنے تیل چھوڑتے ہیں کہ مسئلہ پیدا ہوجاتا ہے. بار بار بال دھونے پڑتے ہیں.ایسے بال بھی ٹوٹتے اور جھڑتے ہیں.
Thuja. Nat mur. وغیرہ

🔴 فضائی.ابی یا ماحولیاتی الودگی کو تو ھم دور نہیں کرسکتے مگر اس کے سبب جھڑنے والوں بالوں کا علاج ہم  کر سکتے ہیں. 
Bromium.Baptisia وغیرہ
🔴 اب کچھ بالوں کی بیماریوں کی علامتیں اور علاج.
☘ جسم میں خشکی ہو.بالوں میں خشکی ہو بال الجھ جاتے ہوں. بال جھڑتے ہوں. Kali carb. 30
☘ سر میں درد رہتاہو. چہرے سے تیل نکلتاہو.خون کی کمی ہو. بال جھڑتے ہوں.Nat mur.200
☘ روسی ہو جو پرت کی طرح جمی رہتی ہوجھڑتی بھی ہو.بالوں میں خشکی ہوبال جھڑتےہوں. 
Thuja.200
☘ جسم کے تمام حصوں کے بال گریں.  سر. داڑھی. مونچھ. پوشیدہ اعضا کے بال جھڑیں.
 Selenium.200
☘ دبلے پتلے کمزور افراد کے بال جھڑیں. گچھوں کی صورت میں بال جھڑیں. دردسر اور دست کی بھی شکایت ہوجاتی ہو.Calc phos 30
☘ بال گریں گچھوں کی صورت میں. سر میں چٹے دکھائی دیں. Phosphorus.30
☘ بال گرنے کے بعد اس جگہ روئیں کی طرح بال نکلیں. سر میں کھجلی ہوتی ہو.VINCA MINOR.30 
☘ بال جلد نہ بڑھیں قدرتی چمک نہ ہو.  Visbadin.30 
☘ غیر ضروری جگہ بال اگیں.  
Throdinum.1m.
Oleum jec.3x
☘ بال کمزور. دھونے سے گریں. چندیا پر گرمی کا احساس.  Sulphur.30
☘ فکرو پریشانی سے بال جھڑیں سفید ہوجائیں.
Phosphric Acid.30
☘ بالوں کا سفید ہوجانا.پیٹ کی تکلیف بھی ہو.قبض. ریاح Lyco.30
☘ بالوں کا رنگ بھورا ہوجائے. بالوں کو گہرا سیاہ کرنے کیلیے. 
Visbadin.30
☘ بال جھڑنے سفید ہونے کی بہتر دوا. Thyrodinum علامت اور مریض کے اعتبار سے پوٹینسی دیں.
☘ بالوں کاسفید ہوجانا. جب ساری دوائیں فیل ہوجائیں . 
Pilocarpus.1m 
☘ بالوں میں خشکی بھوسی بال جھڑیں. چہرہ بےرونق.Nat.mur.30
☘ سر میں خشکی. بال جھڑیں. جسم پر مسے ہوں.Thuja. 1m
☘ سر میں خشکی بھوسی. بال جھڑیں. جلن ہو.پیشاب میں کبھی کبھی جلن ہوجائے. Canthris.30
☘ وقت سے پہلے بال سفید ہونے لگیں. Psorinum.1m
☘ بال جھڑیں.یادداشت بھی کمزور ہو.  Acid Phos .30
☘ بال جھڑنے کی مختلف علامتوں میں کارگر.    Cac.Phos.6

🔴 اب کچھ مکسچر لکھ رہاہوں جو کامیاب ہیں اور میرے معمولات میں ہیں. 
ھیئر ٹانک  HAIR TONIC
یہ ھیئر ٹانک بالوں کو نرم. ملائم. سیاہ اور چمکدار بناتاہے.بالوں کا جھڑنا. الجھنا.ٹوٹنا.خشکی. روسی وغیرہ میں کام کرتا اور بالوں کو مضبوط بناتا ہے. مگر دو باتوں کا خیال رکھنا لازمی ہے. مکسچر بنانے کا جو طریقہ ہے اسی طریقے پر بنائیں.غلط ہوا تو فائدہ نہیں کرےگا. اگر کوئی دوسری بیماری ہو تو پہلے اسے دور کرلیں پھر یہ دوا اپنا کمال دکھائےگی.
Thyrodinum. 1m 
صرف ایک خوراک خالی پیٹ کھلائیں. دوسراڈوزحسب ضرورت .یہ اپ کے صوابدید پر منحصر ہے.
ساتھ میں نیچےکی دوا تیل میں ملا کرروزانہ دو وقت ہلکامساج کریں.اور روزانہ ایک وقت سردھولیاکریں.
Arnica.Q
Jaborandi. Q
Chionathus Q
Cantharis .Q
Brahmi Q

🔴 گنجے پن کے لیے مکسچر
Vretrum Alb.
Acid mur.
Anacardium.
Pulsatilla.
Baryta Carb.
Sulphur.
Zincum met.
Same potency same drops.
🔴 بالوں کی تمام بیماریوں اور گنجے پن کیلیے مکسچر. 
Acid phos.
China.
Jaborandi.
Potency 1x.same drops.
🔴 اب ایک نسخہ دیسی لکھتا ہوں یہ نسخہ حکیم جابر پالنپوری صاحب کا ھے.میرے تجربےمیں ابھی نہیں ایا.
 🌿 آملہ 🌿 ریٹھا 🌿 سیکاکائی 🌿 کالی جیری.
    کل ملا کے تمام کا وزن ایک پاو. کو ایک کلو پانی میں پکائیں جب پانی ایک پاو رہ جائے تو پچیس گرام کمیلہ خالص ڈالکر زیتون کے تیل ڈیڑھ پاو میں جلا لیں جب یہ تیل میں جل جائےتو اتار کر تیل چھان لیں اور خشک سر پہ روزانہ تھوڑا سا لگا کے ہلکا مساج کریں ایک دو منٹ ۔
انشاءاللہ دس سے پندرہ دن میں بال نکلنے شروع ھو جائینگے۔
طالب دعاء *احقر جابر پالنپوری*

🔴 خضاب:- میرے اکثر مریضوں کا یہ مطالبہ ہے کہ کوئی ایسا تیل دیں جو بالوں کو سیاہ کرنے کے کام آئے. مجھے یہ مطالبہ پسند ایا.میں نے کئی نسخوں کا تجربہ کیا مگر ناکامی ہوی اخرکار ایک ایسانسخہ مل ہی گیا. فی الوقت یہ تجربے کے مراحل میں ہے.ستر فیصد کامیاب ثابت ہوا ہے. جس دن سو فیصد کامیاب ہوگیا اس دن اپ کو بھی بتاونگا.یہ خضاب کاخضاب اور تیل کا تیل ہے.لیکن بازاری خضاب کی طرح یہ بالوں کو نقصان نہیں پہنچاتابلکہ بالوں کی بیماریوں میں مفید ثابت ہوتا ھے. یہ دراصل ھومیو دوا ھے.
نوٹ:- اوپر لکھی گئیں تمام دوائیں یا مکسچر بہترین کام کرتی ہیں. مگر پہلے سبب دور کیا جاتا ہے اگر کوئی ہو. ورنہ محنت اور پیسہ دونوں برباد. اس بات کا بھی امکان ہے کہ نقصان کرجائے. اس لیے یہ دوائیں کسی جانکار کی نگرانی میں لیں.بصورت دیگر میں کسی نقصان کا ذمہ دار نہیں. قسیم اختر. کولکاتا.7980018880 Tel.

Post a Comment

0Comments
Post a Comment (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !