alegric treatment

Niki_Zen
0
کچھ لوگوں نے پرسنل میں الرجی کا علاج پوچھا تھا. جواب حاضر ہے.قسیم اختر
.............................

الرجی   Allergyاور ھومیوپیتھی
 ا🌷☘🌷🌷☘🌷🌷☘🌷ا
   لاعلمی نقصان کا پہلا سبب بنتی ہے.اگر اپ بیماری سے بچنے کے طریقوں سے لاعلم ہیں تو نقصان...اپ اگر دوا سے لاعلم ہیں تو نقصان. کھیلتا ہوا بچہ سانپ کو ہاتھ میں پکڑلیتا ھے کیونکہ وہ لاعلم ھے کہ یہ موذی اورقاتل ھے.
   اس لیے ضروری ھے کہ اپ جہاں دواوں سےواقف ہوں وہیں امراض اور اس سے بچاو کا بھی علم رکھیں.

 ✴️☢️✳  اج ھم بات کرینگےالرجی کی. الرجی کیا ھے؟ کیوں ہوتی ہے؟ اس سے بچاو کا طریقہ کیاہے؟ اور ہوجائے تو علاج کیا ھے؟ 
   الرجی کو ایک جملے میں کہیں تو انسان کا خودکار دفاعی نظام کمزور پڑجائے تو الرجی کی شکایت ہوتی ھے.
الرجی یونانی زبان کے دو الفاظ کا مجموعہ ہے. allos اور ergon
   ایسی تمام بیماریوں کو الرجی کی صف میں رکھا گیا ھے جو حساس قسم کی علامتیں رکھتی ہوں.مثلا سردی. کھانسی.چھینک.خارش دمہ وغیرہ
  الرجی ہمارے دفاعی نظام کی ناکامی کا دوسرا نام ھے.دفاعی نظام یا قوت مدافعت ہی وہ شے ھے جو جسم کے سارے نظام کو بہتر بنائے رکھنے میں اھم ترین کردار ادا کرتی ھے.جب ہمارا دفاعی نظام یا ایمیونیٹی پاور کسی سبب ناکام ہوجاتا ہے تو Bacteria, Microbes, Viruses  اور Parasites انسانی جسم پر حملہ کردیتی ہیں. جس سے الرجی کی بیماری پیدا ہوجاتی ھے. 

✴️☢️✳ الرجی کیوں ہوتی ھے.
   الرجی پھول گھاس پھونس۔دھول۔دھواں۔کیمیکل۔ خوراک اور میڈسن وغیرہ میں موجود ہوتے ہیں ان کے استعمال یا چھونے .سونگھنے سے  الرجی ہوسکتی ہے. بیکٹیریا. وائرس پاراسئٹس اور مائکروبس فضا میں موجود ہوتے ہیں ان سے الرجی ہوسکتی ہے. لیکن ایک الرجی موروثی بھی ہوتی ھے.اور زیادہ تر الرجک اولاد کو یہ وراثت میں ملتی ہے. والدین میں سے کسی  کو الرجی ہو تو 50سے70فیصد اولاد کوبھگتنی پڑتی ہے۔ الرجی کا سبب ڈھونڈتےہوے موروثی امکان کو نظر انداز نہیں کرنا چاھیے.
  ✴️☢️✳ تقریباہر شخص الرجی کی زدمیں اتاھے کوئی اس کا عارضی نشانہ ہوتا ھے تو کوئی مستقل مریض بن جاتا ھے.الرجی کا مستقل ہونا یہ اپنی لاپروائی کے سبب ہوتا ھے. بدپرھیزی لاپروائی یا بر وقت مناسب علاج نہ کرایا جائے تو الرجی کو برسوں جھیلنا پڑسکتا ھے. 
   ✴️☢️✳  الرجی مختلف شکل میں سامنے اتی ھے. Atopic dermatitis یہ بھی ایک الرجی ھے. اس میں جلد پر سوجن اجاتی ہے. یہ الرجی کم عمری میں زیادہ ہوتی ہے اور عمر بڑھنے کے ساتھ اس کی شدت کم ہوتی جاتی ہے. 
 ✴️☢️✳ اس بیماری یعنی Atopic dermatitis کی پہچان کچھ اس طرح ھے.
درد. کھجلی. چھالے. چھالے جو پھوٹ کر پانی بہیں.جلن.منہ کے کونوں کا پھٹنا. بار بار جلدی امراض کاہونا.
   اسباب:- فضائی الودگی. کیمکلس کی الودگی.سگریٹ بیڑی تمباکو کاسمیٹکس کا زیادہ استعمال. نقلی زیورات کااستعمال. بندیا. پرفیوم. پاوڈر اور صابن وغیرہ کا استعمال اس الرجی کا سبب بنتے ہیں.
ناک کی الرجی✴️☢️✳
 Allergic rhinitis 
یاناک کی الرجی خصوصا Pollen ذرات کے سبب موسم کی تبدیلی کے دوران ہوتی ھے جس سے سانس کی نلی میں سوجن ہو جاتی ہے.جس کے بعد چھینکیں. ناک میں سوزش کھجلی.ناک بند ہونا یا ناک سے پانی جیسی علامتیں ظاہر ہوتی ہیں.اس الرجی کی وجہ سے سائینس میں سوجن ہوجاتی ھے جسے سائنو سائٹس  sinusitis کانام دیا گیا ھے. اگر یہ الرجی بچوں میں عرصہ تک موجود رہے تو کان بہنا. کان میں درد .کم سنائی دینا اور بہراپن جیسی بیماریاں ہو سکتی ہیں. جسمانی ساخت کے اعتبار سے ناک کان اور گلے اپس میں منسلک ہیں. اس لیے ایک حصے میں کوئی تکلیف ہو تو اس کا اثر دوسرے حصوں پر بھی پڑتا ھے.
  ✴️☢️✳ دمہ. استھما Asthma
   دمہ بھی الرجی کی ایک شکل ھے. زیادہ تر دمہ کی بیماری الرجی کے سبب پیدا ہوتی ہے.دمہ میں سانس کی نلی Bronchi جو پیدائشی طور پر بڑی حساس ہوتی ہے.الرجی کے سبب اس میں سوجن پیدا ہوجاتی ہے جس سے سانس پھولنے لگتی ہے. فضائی الودگی. دھول. دھواں. 
گردوغباراور نمی بھی الرجی پیدا کرنے کے اھم اسباب ہیں.جن سے دمہ استھما پیدا ہوتا ھے یا اس میں مزید تکلیف بڑھ جاتی ھے.
دمہ یا استھما کی علامتیں.
چھینک.کھانسی.سانس پھولنا.سینے میں درد دمہ کی اھم علامتیں ہیں.

آنکھوں کی الرجی.✴️☢️✳
انکھوں میں ہونے والی الرجی کو  
Allergic Congenitavitis
بھی کہتے ہیں.یہ بیماری تب ہوتی ہے جب Allergan انکھ کی اوپری سطح پر واقع جھلی Congenitava کو متاثر کردیتی ہے. 
علامت: -✴️☢️✳
انکھوں کی الرجی کی علامت ھے انکھوں سے پانی بہنا.انکھوں میں کھجلی. انکھیں لال ہونا.سوجن یا زخم وغیرہ.
  دواوں کی الرجی:-✴️☢️✳
 دوائیں صحت دیتی ہیں لیکن کچھ ایلوپیتھک دوائیں الرجی پیدا بھی کرتی ہیں. دواؤں کی الرجی کا اثر مختلف انسانوں پر مختلف شکل میں ہوتا ھے. کسی کے جسم پر چکتے بن جاتے ہیں. کھجلی ہونے لگتی ہے. عام طور پر اینٹی بایوٹک (Antibiotics and painkillers)اور درد کی دواوں کے منفی اثرات سے الرجی ہوجاتی ھے.
خوراک سے الرجی:✴️☢️✳
  جوغذائیں ہم کھاتے ہیں ان میں شامل کچھ پروٹین الرجی کا سبب بن جاتے ہیں.
خضاب لگانے سے بھی الرجی ہوجاتی ہے. 
کچھ لوگوں کو کچھ خاص کپڑوں سے بھی الرجی ہوجاتی ہے.
   ⛄ ایک 40 سالہ شخص کو بچبن سے انڈے کھانےسے الرجی تھی.وہ جب بھی انڈا کھاتا پیٹ کا خراب ہوجاتا. جسم پر خارش ہوجاتی. اس کی دوا کلکیریا کارب بنی.

✴️☢️✳ اب الرجی کے کچھ علاج علامتوں کے ساتھ پیش ہیں. علامت مل جائے تو استعمال کر سکتے ہیں
 💁 خضاب سے الرجی
بالوں کو خضاب لگانے سے الرجی، یعنی خارش ہو جاتی ہو
Belladonna+ Rhus Tox 200
ہفتہ میں 2 بار
💁  دودھ یادودھ سےبنی اشیا سے الرجی ہوتو.Tuber colinum .200
💁 شہد اور نشاستہ سے الرجی ہوجایا کرے تو.NET MUR. 200
💁  انڈہ کھانےسےقے ہوجایاکرے تو.
FERRUM MET. 30.200
 💁  پیاز سے الرجی. دست ہونے لگیں تو.  THUJA.200
 💁 اون کے کارخانے میں کام کرنے سے الرجی ہو. کھجلی ہونے لگے تو. SULPHER.30.200
💁 پھولوں کی خوشبو سے الرجی.دمہ خصوصا موسم بہار میں.
SENGUNARIA. 200
💁 الرجک دمہ کان. کوئلے کے کان میں می‍ں کام کرنے والوں کو ہوجائے.
NETRUM ARS.200 
💁 چہرے پر الرجی کی وجہ سے دانے
Psorinum 200.2 time weekly
Petroleum 30.3 times daily.
💁 جلد حساس ہو اور آرٹی فیشل زیور سے الرجی ہوجاتی ہو.
Petroleum 30. 3 times daily.
💁 الرجی، جلد خشک اورخارش
LAC DEFLORATUM CM
صرف ایک خوراک
💁 گائے کے دودھ سے الرجی
LAC DEFLORATUM CM.one dose onky.
💁 دودھ کی چیزوں سے الرجی
Lac Defloatum CM.One dose
💁 سیمنٹ کے استعمال سے ہاتھ خراب.ہاتھوں میں الرجی
Rhos Tox , Sulphur . Weekly 
💁 ہاتھ پاؤں پھٹ جاتے ہیں۔
Sulphur 200 weekly.
💁 چاول اور گوشت سے الرجی ہو تو NUX VO.30 
💁 انڈے سے الرجی ہو تو CAL CARB 1M  ایک خوراک 
💁 گندم سے الرجی ہونے لگے تو
PSORINUM.1M. One dose
 💁 خضاب یااینٹی بائیوٹک ادویات سےالرجی SULPHUR 200  weekly.
💁 دھول اور گرد سے الرجی۔
ڈسٹ 200
💁 پولن الرجی۔ ALLIUM CEPA
  ARS IOD
💁  پھولوں سےیا خوشبو  سے الرجی ہوجائے.
۔TUBER COLINUM.1Mایک خوراک
 💁 ٹھنڈ سے الرجی۔PSORINUM
SABADILLA
💁 انڈوں سےمکھن .مچھلی سے الرجی STAPHYSAGRIA.
💁 زکام .مسلسل چھینکوں کے سبب ناک میں جلن.SEPIA
💁 الرجک دمہ بغیر کسی ظاہری سبب کے ہو.سینے میں شدید تنگی ہو. THYRODINUM.200 
 💁 الرجی کھانے کی چیزوں سے
Nat. Sulph 200
ہفتہ میں دوبار . نیچے کی دوا تین وقت روزانہ. CAL CARB 30
💁 آنکھوں کی الرجی. دانے. خارش. جلن. بے چینی ARS ALB
💁 آنکھوں سےسوزش والا پانی بہے. 
ALLIUM CEPA. ARGENTUM NIT.
💁 آنکھو ں سے پیپ نکلے. سوزش ککرے. PULSATILLA
💁 موسم کی تبدیلی. موسم سرد. گاڑھا اور پیلا مواد نکلے. DULCAMARA
💁 کیلے سے الرجی.  COFFEA.IGNATIA.KALI      
PHOS یا NUX VOM
💁 ہر طرح کے پھل سے الرجی. ANTIMMONIUM CROD
💁 سرکہ .اچار یا ترش پھلوں سے الرجی ہونے لگے . LACHESIS
💁 الکحل سے الرجی . KALI BIC
💁 مچھلی سے الرجی .
 KALI SULPH. FLUORIC ACID
💁 شہد سے الرجی . NET CARB. PHOSPHORUS
💁 پیاز سے الرجی . LYCO.CARCINOSIN.THUJA SULPHIUR .
💁 کافی پینے سے الرجی ہونے لگے. NUX VOM
💁 الرجی کے سبب دمہ
TUBER COLINUM cm
 ایک خوراک لیں پھر 3 دن بعد  Ars alb.200صبح میں لیں۔ IPECAC.30 دوپہر۔ ANTIM TART.30۔  رات کو۔ 
ایک ماہ بعد۔پوٹینسی بڑھا دیں۔ 
💁 الرجی سے دھپڑ پڑیں۔ڈرگ الرجی ARTICA UR Q
✴️☢️✳
 میں اپنے بارے میں بتادوں کہ کبھی مجھے خودشدید الرجی کی شکایت تھی  بے تحاشا چھینک.ایک ساتھ تقریبا 25.30چھینکیں.کئی بار گاڑی کاچھوٹا موٹا اکسیڈنٹ ہوگیا.کیونکہ چھینک شروع ہوجائے تو پھر رکتی نہیں تھی. ہمیشہ نزلہ کی شکایت. نزلہ خشک ہوتا تو کھانسی شروع ہو جاتی. سر میں شدید درد. سائینس. یہ کئی سال پہلے مجبوری میں ایلوپیتھک دوا کھانے سے ہوا تھا. بہت علاج کیا اور ہندستان کے جانے مانے ڈاکٹروں سے بھی علاج کرایا مگر فائدہ نہیں ہوا.
   ایک دن ابامرحوم کی ڈائری دیکھ رہاتھا. اس میں ایک نسخہ موجود تھا. میں نے وہ بنایا. اور شاید اپ کو یقین نہ آئےکہ محض تین دن دوا کھائی اور الرجی گئی تواج سات سال ہوگئےتو پھرلوٹ کےنہیں ائی. یہ دوا یونانی ھے. جس سے اب میرے مریض کیپسول کی صورت میں فائدہ اٹھاتے ہیں. یہ کیپسول الرجی پرانا نزلہ زکام. سائینس اورنزلاوی سر درد وغیرہ کی اچوک دوا ثابت ہوی.     
   چونکہ ان دنوں میں نے علاج ومعالجہ کو کنارے رکھا ہوا تھا اس لیے نہ ہی مریضوں سے کوربط تھا نہ
 دواوں پر تجربےکا جنون.میں ان دنوں ٹی وی رپورٹر تھا اس لیے طب میں تلاش و جستجو اور تجربے کی فرصت کہاں ہوتی تھی. بہر کیف جب دوبارہ اس طرف لوٹا تو مجھے پچھلے پیشے نے کھوجی بنادیاتھا.ہر بات کی تہہ تک جانا.تلاش وجستجو.  کچھ نیا کچھ بہت اچھا کرنے کی عادت بن چکی تھی سو میں نے یہاں بھی اس سے فائدہ اٹھایا. دو سال میں تقریبا تین سو کتابیں چاٹ گیا کچھ کتابیں ایسی تھیں جس میں کچھ الگ تھا. کچھ نیا تھا میں نے اس پر تجربہ شروع کیا اور جو سامنے ایا اس میں سے اپ کو پیش کرتا رہتا ہوں.
  معذرت چاھتاہوں کہ میں اج اپنی بات کرگیا.جب کہ مجھے اپ کو دوا بتانا ھے.مگر اس تمہید سے شاید اپ کو سمجھنے میں اسانی ہو کہ کچھ نیا یونہی ہاتھ نہیں لگتا.مجرب دوائیں یونہی نہیں بن جاتیں. اب میں کچھ مجرب نسخے اپ کے سامنے پیش کرتاہوں اپ فائدہ اٹھائیں. دل چاھے تو دعاوں سے نوازدیں. 
کچھ مکسچر لکھ رہاہوں اس کے فائدے بھی تحریر ہیں.
  مکسچر .1 ✴️☢️✳
الرجی دمہ سانس پھولنا. سانسوں کی تمام تکالیف. کمزوری. نزلہ زکام. سردی.کھانسی وغیرہ کوئی ایک ہو یا سب ساتھ میں ہوں تو ذیل کا مکسچر کام کرتا ھے.
MORPHINUM
CUPREM 
NETRUM MUR
CARBO VEG 
ARS ALB
AURRUM MET
Potency 200.
Same potency same drops.
مکسچر .2✴️☢️✳
 الرجی سے بخار. نزلہ. جلدی الرجی.  وائرل انفیکشن وغیرہ ہو تو اس کا استعمال کریں فائدہ ہوگا.
BELLADONNA
RHUSTOX
BAPTISIA
CEDRON
SPIRAEA
ARS IOD. 
CUPRUM ARS
Potency 6. Same potency same drops.
دونوں مکسچر کے ساتھ یہ دونوں دوا بھی دیں.
ALFAALFA. Q 
 10-10 بوند تین وقت.  
CHELIDONIUM.Q
5-5بوند تین وقت.
ھدایت و انتباہ:- ✴️☢️✳
ھومیو ہیتھ دواوں کا سائڈ افیکٹ نہیں ہوتا مگر بے سوچے سمجھے اور لاعلمی میں کھانے سے نقصان ہو جاتا ھے. اس لیے دوا کسی ڈاکٹر کی نگرانی میں لیں. 
  ھومیو پیتھک مکسچر بنانا اتا ہو  تبھی بنائیں. بصورت دیگر میں کسی نقصان کاذمہ دار نہیں. قسیم اختر.7980018880 
......................................

Post a Comment

0Comments
Post a Comment (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !