10 useful android apps

Niki_Zen
0
*انڈرائڈ فونز کے لیے دس  ایپلیکیشنز*
ٹاپ ٹین انڈرائڈ سافٹویئر

انڈرائڈ اس وقت سب سے مقبول پلیٹ فارم ہے۔اس کے لیے کافی سارے ایپپلیکیشنز موجود ہیں۔لیکن آج کل معیاری اور کارآمد سافٹ ویئرز کو پہچاننا مشکل ہوگیا ہے کیونکہ ایک نام پر سینکڑوں ایپ موجود ہیں۔
اس لیے ہم نے انڈرائڈ فونز کے لیے دس کار آمد ایپلیکیشنز کی لسٹ تیار کی ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ ان سے مستفید ہو سکیں۔

1 WiFi Map1
اگر آپ اپنے اردگرد کوئی وائی فائی تلاش کر کے اسے استعمال کرنا چاہتے ہیں۔ تو یہ ایپلیکیشن نہ صرف آس پاس موجود وائی فائی کا نام اور فاصلہ دکھاتا ہے بلکہ ان کا پاسورڈ بھی دکھاتا ہے۔ یوں آپ بغیر کسی ہیکنک کے قریبی وائی فائی نیٹ ورکس کو استعمال کر سکتے ہیں۔

*2 Clipper*
عام طور پر اگر آپ کوئی ٹیکسٹ کاپی کرتے ہیں اور اس کے بعد کوئی دوسرا ٹیکسٹ کاپی کرتے ہیں تو پہلا کاپی شدہ ٹیکسٹ مٹ جاتا ہے لیکن یہ ایپلیکیشن آپ کے تمام کاپی شدہ ٹیکسٹ محفوظ کرتا ہے۔
یعنی آپ روزانہ جتنے ٹیکسٹ کاپی کریں گے یہ اس میں محفوظ ہوتے جائیں گے۔ اور آپ ضروت پڑنے پر دوبارہ کاپی کر کے انہیں استعمال کر سکیں گے۔ اس کے علاوہ اپنی تحریریں اس میں آف لائن محفوظ کر کے ان کی ترمیم بھی کر سکتے ہیں اور اس سے آپ اپنی تحریر میں موجود الفاظ کی تعداد بھی دیکھ سکتے ہیں۔

*3 Iqbal demystified*
شاعر مشرق علامہ اقبال رح کی اردو اور فارسی شاعری کی تمام کتابیں اس آف لائن ایپلیکیشن میں موجود ہیں۔ تقریبا تمام اشعار کا انگریزی ترجمہ بھی آپ اس ایپلیکیشن میں پڑھ سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ تمام اشعار کی آن لائن آڈیو بھی دستیاب ہے۔ اشعار تلاش کرنے کے لیے سرچ کا آپشن بھی موجود ہے۔ مزے کی بات یہ ہے کہ یہ ایپلیکیشن صرف چار ایم بی کا ہے۔

*4 Greenify*
بعض اوقات آپ کے موبائل سکرین لاک ہونے کے باوجود بھی کچھ ایپلیکیشن بیک گراؤنڈ میں چل رہے ہوتے ہیں جس کی وجہ سے موبائل کی بیٹری زیادہ خرچ ہوتی ہے۔ یہ ایپلیکیشن ڈاؤنلوڈ کرنے کے بعد سکرین لاک ہونے کے بعد کوئی ایپلیکیشن کھلنے کی جرات نہیں کرے گا۔ اور آپ کی بیٹری زیادہ دیر تک چلے گی۔

*5 Du Recorder*
یہ ایک سکرین ریکارڈر ہے یعنی اس ایپلیکیشن سے اپنے موبائل کا سکرین ریکارڈ کر کے اپنے موبائل سکرین کی ویڈیو بنا سکتے ہیں۔

*6 Droidcam*
اگر آپ کے کمپیوٹر میں کیمرہ نہیں ہے تو اس ایپلیکیشن سے آپ اپنے موبائل کا کیمرہ کمپیوٹر پر استعمال کر سکتے ہیں۔ اس کے لیے کمپیوٹر میں بھی یہ ایپلیکشن انسٹال ہونا ضروری ہے۔

*7 Spreaker Studio*
 ویسے تو یہ ایک ریڈیو پروگرام ایپلیکیشن ہے لیکن اگر آپ بیک گراؤنڈ میوزک کے ساتھ اپنی آواز ریکارڈ کرنا چاہتے ہیں تو یہ ایپلیکیشن ضرور ڈاؤن لوڈ کریں۔ اس ایپلیکیشن کے ذریعے آپ میوزک والیم کم یا زیادہ کر کے اپنی آواز ریکارڈ کر سکتے ہیں اس کے علاوہ آٹو میٹک طریقے سے میوزک کم کیا جا سکتا ہے یعنی جب آپ کچھ بولیں گے تو میوزک خودبخود کم ہوجائے گا اور چپ ہوجانے پر اپنے اصلی والیم میں آئے گا۔

*8 Camera 360*
اس ایپلیکیشن کے ذریعے آپ اپنے موبائل کیمرے سے تصاویر کا پس منظر دھندلا کر سکتے ہیں۔  یعنی کسی بھی پکچر کا بیک گراؤنڈ بلور کر سکتے ہیں۔ یہ ایک مکمل بیوٹی کیمرہ ہے جس میں مختلف فیچرز موجود ہیں۔
انسٹال کریں

*9 Inpage Urdu Keyboard*
یوں تو کافی سارے اردو کی بورڈ دستیاب ہیں لیکن سب میں کچھ نہ کچھ خامیاں پائی جاتی ہیں۔ کسی میں سوالیہ نشان الٹا ہوتا ہے تو کسی کے ساتھ فونٹ کا مسئلہ ہوتا ہے۔ یہ کی بورڈ اردو لکھنے کے لیے بہترین ہے۔ اس میں انگلش کی بورڈ موجود تو نہیں لیکن اردو لکھتے ہوئے ایک کلک سے انگریزی کی بورڈ منتخب کیا جا سکتا ہے۔
یہ کی بورڈ ایک ایم بی کا ہوتا ہے اور انسٹال کرنے کے بعد لینگویج سیٹنگ میں فعال کرنا پڑتا ہے۔

*10 Zero VPN*
عام طور پر وی پی این انٹرنیٹ سپیڈ کو دس گنا سلو کرتے ہیں لیکن اس وی پی این سے انٹرنیٹ اسپیڈ متاثر نہیں ہوتی۔ تمام وی پی این پروکسی کے ذریعے آپ کا لوکیشن ، آئی پی وغیرہ تبدیل کرتے ہیں جس سے آپ بلاک شدہ ویب سائٹس استعمال کر پاتے ہیں لیکن یہ ویب سائٹ پروکسی کے بغیر یہ سب ممکن بناتا ہے اس لیے اس سے اسپیڈ متاثر نہیں ہوتی۔

یہ تمام ایپلیکشن پلے اسٹور پر نام لکھنے پر آسانی سے دستیاب ہیں۔

Post a Comment

0Comments
Post a Comment (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !