متفرق بیماریوں کا ہومیوپیتھک علاج

Niki_Zen
0

ہمارے جسم میں نمک Table Salt  یا Sodium Chloride کی روزانہ کی مقدار آدھی چمچ ہے۔ یعنی ہم روزانہ 2.5 ملی گرام نمک کھاتے ہیں یا کھانا چاہے۔ اب جب ہم روز اتنی مقدار میں نمک کھا جاتے ہیں تو یہی نمک نیٹم میور 30 میں کیا کام کرے گا؟ اس کو آپ یوں سمجھیں کہ ابھی ہم نے سالن یا ترکاری میں ہم نے نمک کھایا ہے۔ یہ نمک Crude Form میں ہم نے کھایا ہے، یعنی نمک کی مادی مقدار ہمارے جسم میں گئی ہے۔ اور روزانہ جاری رہی ہے۔ اب آپ بتائیں، جب ہم Nat mur 30 پوٹینسی میں نمک لیتے ہیں تو یہ پھر کس طرح ہمارے جسم پر کام کرتی ہے، جبکہ پوٹینسی لینے سے پہلے ہم روزانہ چائے والی آدھی چمچ مختلف وقتوں میں اپنے جسم میں داخل کرچکے ہوتے ہیں۔ کیا آپ کو ہمارا سوال سمجھ آیا کہ نہیں؟ جس کو آگیا ہے، وہ بتائے کہ نیٹرم میور 30 پوٹینسی میں ہمارے جسم میں کیسے کام کرتی ہے؟ جب نیٹرم میور ہی ہم روزانہ 2.5 ملی گرام روز خام حالت میں بھی کھاتے ہیں۔



نئی ھومیوپیتھک دوا ٹافی پودا Stevia rebaudiana کا مدرٹنکچر، شوگر، بلڈپریشر اورموٹاپے کو فوری کنٹرول کرتا ہے۔۔۔۔۔


دل کی شریانوں میں جمی میل plaque کو صاف کرنے یا stenosis کو کلیر کرنی کی دوا گلونائین ہے۔



شوگر لیول کم ہونے پرہومیوپیتھی میں ایمرجنسی میں

 Adenosin-Tri-phosphat 6c 

فوری شوگر لیول کو بحال کرتی ہے۔



پیشاب کی نالی سے Catheter نکلنے کے بعد کافی دن درد رہتا ہے، ایسی صورت میں دو ادویات سٹافی اور میگ فاس فوری آرام مہیا کرتیں ہیں۔



آشوب چشم کا سلوشن

خالص عرق گلاب 100 ملی لیٹر بوتل میں ایک ایک قطرہ، ارجنٹم نائٹ، بیلاڈونا اور یوفریزیا 200 پوٹینسی




موسم تبدیل ہوتے ہی، نزلہ زکام بخارکھانسی اور Chest Infection شروع ہے، پہلا نسخہ ایکونائیٹ، برائی اونیا اور فیرم فاس ہے۔



جب پتھری گُردے سے نکل کرUreter میں آجائے، توصرف چارادویات ہیں Lyco, Berb، Sars اورpareira مگرPUJ پراڑنے کی دوا CoccاورBenzہیں



آئی بی ایس

آج کل نوجوانوں میں ایک مرض عام ہوتا جارہا ہے۔ IBS ( Irritable Bowel Syndrome ) اس کی ہومیوپیتھک میں سب سے بڑی دوا Chaparro amargoso ہے۔ پہلے مریض کا میازم معلوم کریں، ایک خوراک جیسے تھوجا دیکر اگلے دن سے چپارو کا استعمال آئی بی ایس IBS کا ہومیوپیتھک میں مکمل علاج ہے۔

کوئی بھی دوا اپنے علاقے کے ہومیوپیتھک ڈاکٹر کے مشورہ کے بغیر استعمال نہ کریں۔






ڈایالسس کے دوران نیند کا نہ آنا، مریض کا اونگنا۔ مگر نیند نہ آنا۔ جلد موٹی، خشک اور خارش زدہ۔ خون کی کمی اور شدید قبض۔ مریض کا باکنا ( اُلٹی آنا) ایسی صورت میں   اوپیم 1m مریض کے ڈایالسس کا دورانیہ۔ بڑھا دیتی ہے۔ اگر مریض ایک ماہ میں آٹھ دفعہ ڈایالسس کرواتا ہے تو اس دوا کے استعمال سے دو دفعہ پر آسکتا ہے





ہڈی کے ٹوٹنے پر شدید درد کا ہومیوپیتھک علاج


اگرسر Skull کی ہڈی فریکچر ہوئی ہے اور درد شدید ترین ہے تو دوا نیٹرم سلف ہے۔ اگر ہڈی لمبی والی ٹوٹی ہے، جیسے Femur یا Humerus وغیرہ تو پہلی دوا آرنیکا ہے۔ لیکن اگر چھوٹی ہڈی فریکچر ہوئی ہے جیسے انگلیوں کی Phalanges مہروں کے Spinous Process فریکچر ہونے پرشدید ترین درد میں ہائیپریکم پہلی دوا ہوگی۔ اگر آنکھ کے Orbit کی ہڈی فریکچر ہوئی ہے اور درد شدید ترین ہے تو پہلی دوا روٹا ہوگی۔۔۔۔۔ جب کمر کی ہڈیوں اور دیگر ہڈیوں کا کسی حادثہ کی وجہ سے Multiple fracture ہوا ہے تو پھر دوا ہوگی یوپیٹوریم پرف ہے (حالانکہ یہ دوا ویسے کسی اور مقصد کیلئے استعمال ہوتی ہے)، مگر ہڈیوں کی دردوں کی سرتاج دوا بھی ہے۔


آخر میں ہڈی جوڑنے کیلئے پہلے درد کا علاج کرکے ہڈی جوڑنے کا عمل بعد میں کریں، اس کیلئے سیمفائٹم مدرٹنکچر میں اور کلکریا فاس 6x طاقت میں ایک ماہ استعمال کریں، یہ ادویات ہڈیوں کے جوڑنے کے عمل ossification کو تیز کردیتا ہے، اس لئے وہ بوڑھے افراد جن کو ڈاکٹر نے یہ کہا ہو کہ اب ان کی ٹوٹی ہڈی نہیں جُڑ سکتی، آپریشن کروا لیں، آپ ایک ماہ پہلے یہ ہومیوپیتھک ادویات استعمال کرلیں، اگر نتیجہ نہ نکلے تو جاکر آپریشن کروا لیں۔



مثانہ کا کینسر، مثانہ میں ٹیومر،  مثانہ کی سوجن، مثانہ میں پتھری کی وجہ سے مثانہ کی درد، مردانہ پیشاب کا غدود پراسٹیٹ گلینڈ کی سوجن، پراسٹیٹ گلینڈ  کی سوجن کی وجہ سے مثانہ سے پیشاب کا اخراج کم کم۔ پیشاب پورا خارج نہیں ہوتا۔ پیشاب کی قطرے رہ جاتے ہیں۔ اس سب کا ایک حل Triticum Repens ہے۔ 





معدے کی تمام بیماریوں کا ہومیوپیتھک علاج

ہومیوپیتھک میں علاج، ہرمریض کی مختلف علامات کے مطابق کیا جاتا ہے، جیسے گیس تیزابیت اور معدے کی جلن لائیکوپوڈیم، کاربوویج اور نکس وامیکا سے ٹھیک ہوجاتی ہے۔ یہ نسخہ ہر مریض کیلئے قابل استعمال ہے، اور گیس، تیزابیت اور معدے کے جلن میں تیر بحدف ہے، لیکن جہاں یہ نسخہ ہر مریض پر کچھ نہ کچھ بہتری لاتا ہے، وہیں پر اگر آپ اپنی معدے کے ہرقسم کی پرابلمز کیلئے ہومیوپیتھک ڈاکٹرز کو خود مل کر اپنی شخصیت، اپنی منفرد تکلیف اور اپنے علیحدہ علامات بتا کر علاج کروائیں گے تو یہ زیادہ بہتر ہے،


مثلا اگر گیس پیٹ کے اندر ڈھول کی طرح ہے، مگر خارج نہیں ہوتی، اور خارج ہونے پر سکون ملتا ہے، اور آپ چاہتے ہیں کہ کسی طرح معدے یا آنتوں کی ہوا خارج ہوجائے، تو آپ صرف لائیکو استعمال کریں، آپ ساتھ میں نکس اور کاربوویج خوامخواہ کیوں لیں گے، جبکہ ان کی ضرورت نہیں؟


اسی طرح آپ کو گیس تیزابیت ہے، مگر ساتھ میں منہ کڑوا رہتا ہے، منہ میں پانی آتا ہے، منہ سے بدبو بھی کبھی کبھی آتی ہے، تو ایسی گیس اور تیزابیت کی یہ تینوں ادویات نہیں بلکہ آپ کو ہومیوپیتھک ڈاکٹر آئرس ورس ایک سنگل دوا ہی تجویز کرے گا، جس کے استعمال کے بعد، نہ آپ کو گیس رہے گی اور نہ ہی تیزابیت کی مشکل جھیلنی پڑے گی، اور نہ منہ سے بدبو آئے گی۔


دوسری بات ہومیوپیتھک ڈاکٹر کے پاس جانے کا یہ فائدہ ہوتا ہے، وہ آپ کو دوا تجویز کرنے کے ساتھ ساتھ آپ کی زاتی کھانے پینے کی عادات اور رہن سہن کو دیکھ کر کچھ احتیاطیں بتائے گا، مثلاْ دوا آپ کی پلساٹیلا نکل رہی ہے تو وہ آپ کی گیس، تیزابیت اوربدہضمی کیلئے آپ کو دودھ پینے سےپرھیز بتائے گا، اب آپ دوائیں تو اپنے طور پر کھاتیں رہیں پر جس وجہ سے گیس تیزابیت بدہضمی ہے، اس سے آپ نے پرھیز نہ کیا تو بھی ان نسخہ جات کا کھک فائدہ نہیں ہوتا۔


معدے کی


ہر بیماری، گیس تیزابیت، بدہضمی، السر، کینسر اور علامت کا علاج ان چار ادویات میں ہے، آرسنک البم، نکس وامیکا، تھوجا اور پلسٹا ٹیلا۔ معدے کی ہر تکلیف ان ادویات کے استعمال کے بعد بہتر ہوجاتی ہے۔ مگر ان کو معدے کے السر میں استعمال نہ کریں۔  یہ معلومات جونئیر ہومیوڈاکٹرز کی پریکٹس کیلئے ہیں، مریض خود سے یہ ادویات استعمال نہ کریں، 

Post a Comment

0Comments
Post a Comment (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !