*آم کے 11 حیران کن فوائد*

Niki_Zen
6 minute read
0

*آم کے 11 حیران کن فوائد*

آم کو پھلوں کا بادشاہ بھی کہا جاتا ہے۔ جسے مختلف ممالک اور خطے میں مختلف ناموں سے پکارا جاتا ہے۔ پھلوں کا بادشاہ ذائقہ سے بھرپور اور انتہائی میٹھا ہوتا ہے جس میں وٹامن اور معدنیات کثرت سے پائے جاتے ہیں جو صحت کے لیے انتہائی مفید ہیں۔


روزانہ ایک آم کھانے سے آپ پیٹ سمیت مختلف بیماریوں سے محفوظ اور صحت مند رہتے ہیں جبکہ آم دل کی بیماریوں اور کینسر جیسی موذی بیماریوں سے بھی محفوظ رکھتا ہے۔ آم بھارت کا قومی پھل ہے جسے وہ زندگی کی علامت بھی سمجھتے ہیں اور اسے مذہبی رسومات میں بہت زیادہ استعمال کیا جاتا ہے۔ بھارت میں آم کے پتوں کو مختلف تقریبات اور شادی میں سجاوٹ کے لیے بھی استعمال کیا جاتا ہے اور آم کی چٹنی بھی کھانوں میں استعمال کی جاتی ہے۔


آم کو مختلف کھانوں کے ساتھ بھی استعمال کیا جاتا ہے جبکہ آم سے جیلی، جام، اسکواش، اچار اور مصالحے بھی بنائے جاتے ہیں۔


*غذائیت سے بھرپور*

آم میں چربی، کولیسٹرول اور سوڈیم کی مقدار بہت کم ہوتی ہے تاہم اس میں وٹامن بی 6 کے علاوہ وٹامن اے، وٹامن سی، وٹامن ای اور وٹامن  کی بھی اچھی مقدار موجود ہوتی ہے۔ آم میں پوٹاشیم، میگنیشیم اور تانبے کی بھی بہترین مقدار موجود ہوتی ہے جو صحت کے لیے انتہائی ضروری ہے۔ پھلوں کا بادشاہ ہائی بلڈ پریشر کے مریضوں کے لیے بھی انتہائی مفید ہے۔


*کینسر کا علاج*

آموں میں کوئرسیٹن، آئیسوکوئر سیٹرن، اسٹرلگن، فیسٹن، گالک ایسڈ اور میتھائل گلٹ جیسے کیمیکل پائے جاتے ہیں جو چھاتی کے کینسر سمیت ہر طرح کے کینسر کے مرض کو روکنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔


طبی ماہرین کے مطابق آم میں شامل اینٹی آکسیڈنٹ آنتوں اور خون کے کینسر کے خطرے کو کم کرتا ہے جب کہ گلے کے غدود کے کینسر کے خلاف بھی یہ مؤثر کردار ادا کرتا ہے۔


ہارورڈ یونیورسٹی کے ماہرین کے مطابق آم کولون یا بڑی آنت کے سرطان کے خلاف ایک اہم مدافعانہ ہتھیار ثابت ہوا ہے۔


*وزن بڑھاتا ہے*

کمزور افراد کے لیے آم بے انتہا مفید ہے کیونکہ یہ وزن کو بڑھاتا ہے۔ آم وزن بڑھانے کے لیے دیگر خوراکوں کی نسبت سب سے آسان خوراک سمجھی جاتی ہے۔ 150 گرام آم میں 86 کیلوریز پائی جاتی ہیں جو آسانی سے جسم میں جذب ہوجاتی ہیں۔


*نظام ہاضمہ کے لیے مفید*

آم نظام ہاضمہ کے لیے بھی انتہائی مفید ہے جو خوراک کو ہضم کرنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں جبکہ آم بھوک کو بھی بڑھاتا ہے۔ آم میں موجود ریشے جنہیں فائبر کہا جاتا ہے آنتوں کی صفائی اور ورم کے خطرے کو کم کرتے ہیں۔


*حمل میں مفید*

آم حاملہ عورتوں کی صحت کے لیے بھی بے انتہا مفید ہے۔ ڈاکٹرز اکثر حاملہ خواتین کو وٹامن اور آئرن کے لیے گولیاں دیتے ہیں لیکن آم ان کی مقدار کو بڑھانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔


*جلد کا علاج*

آم چہرے کی خوبصورتی کے لیے بھی انتہائی مفید ثابت ہو سکتا ہے۔ اس کا گودا جلد پر لگانے سے متعدد جلدی مسائل ختم ہو جاتے ہیں۔ آم کا گودا چہرے پر لگانے سے نہ صرف جلد کی نمی برقرار رہتی ہے بلکہ رنگ بھی صاف ہو جاتا ہے۔


*دماغ کی صلاحیت بڑھاتا ہے*

آم دماغی صلاحیت کو بھی بڑھانے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔ آم میں بہت زیادہ مقدار میں وٹامنز موجود ہیں جو آپ کے دماغ کی بہترین نشونما کرتے ہیں۔ آم گلوٹامائن سے بھرپور ہوتے ہیں جو یاد داشت کے لیے مفید ہیں۔


*مدافعتی نظام کے لیے مفید*

آم جسم میں مدافعتی نظام کو بڑھاتے ہیں۔ آم میں بیٹا کیروٹین کی بہت زیادہ مقدار پائی جاتی ہے جو انسان کے مدافعتی نظام کو مضبوط اور تندرست رکھتے ہیں۔


*ذیابیطس کا علاج*

آم میں مٹھاس کی زیادہ مقدار پائی جاتی ہے جس کے بارے میں خدشات تھے کہ یہ ذیابیطس کے مریضوں کے لیے نقصاندہ ثابت ہو سکتا ہے لیکن اب نئی تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ آج ذیابیطس کے مریضوں کے لیے انتہائی مفید ہے۔ اس میں کافی مقدار میں منرلز اور وٹامنز پائے جاتے ہیں اور آسانی سے جسم میں جذب ہو کر خون میں گلوکوز کی مقدار کو معتدل رکھتے ہیں۔


*انیمیا کا علاج*

آم میں آئرین کی کافی مقدار پائی جاتی ہے جو انیمیا کی تکلیف میں مبتلا لوگوں کے لیے زبردست علاج ہے۔ روزانہ ایک آم کا استعمال جسم میں سرخ خون کے سیل کی مقدار بڑھاتا ہے جو انیمیا کے خطرے کو کم کرتا ہے۔


*کمزور ہڈیوں کا علاج*

آم کا استعمال ہڈیوں کی بیماریوں سے محفوظ رکھتا ہے اور اس میں موجود کیلشیم ہڈیوں کو مضبوط کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔ آم کھانے سے ہڈیوں کی کمزوری کی امکانات انتہائی کم ہو جاتے ہیں۔


*سوہانجنا کیپسول کھائیں - دودھ پھل اور ادویات کا خرچہ بچائیں*

 اب آپ کو دودھ پھل فروٹ اور دیگر طاقت کی چیزیں گھر لانے اور کھانے کی ضرورت نہیں, بس حکمت کدہ مورِنگا کیپسولز کھائیں, صحتمند رہیں اور خرچہ بچائیں


*سوہانجنا کیپسول ۔ طاقت بھی, صحت بھی* 

[ *Moringa Powder Capsules, Organic & Pure* ]


فوائد: ملٹی وٹامنز سے بھرپور, آئرن خون کی کمی دور کرتا ہے, کیلشیم کی کمی دور کرتا ہے, پوٹاشیم اور وٹامن سی سے بھرپور ہے, جسم کی قدرتی مدافعت بڑھاتا ہے, دماغ اور آنکھوں کو غذا مہیاء کر کے قوت بڑھاتا ہے,  جسم کے خلیے (cell) کی ساخت کو فروغ دیتا ہے, قدرتی صفرائے جامد رقیق مادہ (cholesterol serum) کو فروغ دیتا ہے, چہرے پر جھریوں اور باریک لکیروں کے بننے کو کم کرتا ہے, جگر اور گردے کے کام کو فروغ دیتا ہے, جلد کو خوبصورت بناتا ہے‎, طاقت کو بڑھاتا ہے, ہاضمہ بڑھاتا ہے, مخالف تکسیدی عامل (anti-oxidant) کے طور پر کام کرتا ہے, جسم کی قوتِ مدافعت کو بڑھاتا ہے, صحت مند خون کے نظام کو فروغ دیتا ہے, سوزش کو روکتا ہے, صحتمندی کا احساس دلاتا ہے, جسم میں شکر کی سطح قائم رکھتا ہے,  دماغ کو بھرپور صحت، بینائی کی تیزی، یاداشت میں بہتری، دماغی سکون، ڈپریشن سے نجات دیتا ہے, کولیسٹرول کو صحتمند حدود میں رکھتا ہے, معدے کے السر میں مفید ہے، اینٹی آکسیڈنٹ یعنی بڑھاپے اور جھریوں کو روکنے والا، جوڑوں میں ورم اور سوزش، دل کے امراض، دماغی صحت کے لیے بہترین، یادداشت کو انتہائی تیز کرتا ہے، نظر کی کمزوری دور کرتا ہے، ڈپریشن ختم، طبیعت ہشاش بشاش، جگر کو تمام زہریلے مادوں سے پاک کرتا ہے جس کے نتیجے میں صاف شفاف صحتمند خون، شاداب جلد اور چہرہ، اینٹی بیکٹیریل، زخموں کو جلد بھرنے کی صلاحیت


سوہانجنا (500 ملی گرام)کیپسول والی پیکنگ =  1200 روپے


*مورِنگا کا سفوف اور مورِنگا کی چاۓ بھی دستیاب ہے*



*احتیاطی نوٹ* تمام ادویات/جڑی بوٹیاں خالص اور ایک نمبر ہونا بہت ضروری ہیں, دو نمبر ہونے کی صورت میں دوا بے فائدہ ہو گی۔ اگر آپ کو ایک نمبر جڑی بوٹیوں کی پہچان ہے تو بہت ہی اچھی بات ہے پھر یہ نسخہ خود اپنے ہاتھ سے بنائیں, ورنہ وقت اور پیسہ ضائع کرنے کی بجاۓ کسی قابلِ اعتبار حکیم سے بنوائیں۔ بصورت دیگرہم سے فریش اور ایک نمبر دوا بنوانے کے لئے مجھ سے رابطہ کریں۔*

Post a Comment

0Comments
Post a Comment (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !