تشخیص کے بغیر علاج وقت صحت اور پیسے کا ضیاع ھے ۔
اسلام علیکم۔۔
پیارے قاریئن و گروپ ممبران آج انتہائی ضروری گزارشات عرض کرنا چاھتا ھوں امید ھے کہ آپ مثبت سوچ کے ساتھ اس پر غور فرمائیں گے ۔۔۔
اکثر گروپ میں پوسٹ کی شکل میں یا کمنٹس میں اور انباکس میسینجر پر آپ کے سوالات پڑھنے کو
ملتے ھیں وہ کچھ اسطرح ھوتے ھیں ۔۔
مردانہ کمزوری کا نسخہ بتائیں ۔۔؟
ایزوسپرما نل سپرم ھیں علاج بتائیں ۔؟
سرعتِ انزال کے لیۓ بہترین نسخہ بتائیں ۔۔؟؟ ؟
مشت زنی کا علاج بتائیں ۔۔؟؟
زکاوتِ حس ھے نسخہ دیں ۔۔؟؟
نفس عضوِ خاص لمبا کرنا ھے ۔۔؟ ؟؟
ٹائمنگ بڑھانے کا نسخہ دے دیں ۔۔؟؟
جریان کا نسخہ بتائیں ۔؟؟ ۔
بہت سے حکیموں سے دوا لے چکا ھوں کوئی دوا اثر نہیں کرتی ۔۔
موٹے ھونے کا نسخہ دیں ۔۔؟؟؟
پتلے سمارٹ ھونے کا نسخہ دے دیں۔۔
معدہ کام نہیں کرتا نسخہ دیں ۔۔
جوڑوں کا درد ھے نسخہ بتائیں ۔۔
شوگر کا علاج بتادیں۔۔
جگر کام نہیں کرتا نسخہ دیں ۔۔
مثانہ میں گرمی ھے ۔۔
جگر میں گرمی ھے ۔۔
وغیرہ وغیرہ ۔۔ اس سے ملتے جلتے سوالات روز ھی دیکھنے کو ملتے ھیں ۔۔اور بعض احباب تو باقاعدہ بیماری کا نام لے کر علاج پوچھ رھے ھوتے ھیں کہ مجھے ذکاوتِ حس ھے جریان ھے جب ان سے ان کے بارے پوچھا گیا تو ان کو پتہ ھی نہیں تھا کہ جریان یا ذکاوتِ حس کہتے کسےھیں بس کہیں پڑھ لیا اور پڑ گئے پیچھے ۔۔بہرحال۔۔
تو محترم قاریئن اس زمرے میں کچھ عرض کرنا چاھتا ھوں کہ نسخے ٹوٹکے اور علاج میں فرق کو سمجھیں جب تک آپ اپنی تکلیف کے بارے میں مکمل تفصیل نہیں لکھیں گے تو تشخیص کا عمل ادھورا رھے گا ۔۔ جب تشخیص ھی نہ ھوگی تو علاج کیسا ۔۔ نسخوں سے تو کتابیں بھری پڑی ھیں اور دواؤں سے دواخانے ۔۔۔
@Al_Hakimat_Dawakhana
تو محترمی و مکرمی ھمیں آپ کی تکالیف کا مکمل احساس ھوتا ھے لیکن نامکمل علامات اور حالات صحیح تشخیص کی راہ میں رکاوٹ ھوتے ھیں ۔۔۔ اس زمن میں چند گزارشات ھیں ان کو ھمیشہ زہین میں رکھ کر سوالات کیا کریں تاکہ اپنے تئیں بہتر مشورہ و تجویزات سے آپ کی راھنمائی کی جاسکے ۔۔۔
WhatsApp 03106975341
آپ سب سے پہلے تو کوشش کیا کریں کہ اپنی تکلیف یا بیماری کی گروپ میں پوسٹ لگائیں مکل تفصیل کے ساتھ نہ کہ کمنٹس میں ۔۔۔
اور تفصیل کچھ اس طرح ھوں ۔۔۔
☜عمر ۔
☜جنس( مرد عورت )۔
☜قد ۔
☜وزن ۔
☜خواتین ماھانہ ایّام اور لیکوریا کے بارے میں لازمی بتائیں ۔
☜تکلیف/مرض کب سے ھے ۔
☜معدہ درست ہے یا نہیں۔؟
☜پیشاب کی رنگت ۔
☜منہ کا ذائقہ ۔
☜بلڈپریشر ۔
☜کوئی بُری علّت عادتِ بد اگر ھو ( اسموکنگ ۔ ڈرنکنگ ۔ مشت زنی ۔ لواطت ۔گندی فلم بینی وغیرہ ) ھر وقت بیٹھے رھنا بھی عادتِ بد ہی ھے ۔
☜فیملی ھسٹری میں کوئی مرض اگر ھو تو جیسے زیابیطیس، بلڈپریشر، ٹی بی، کینسر وغیرہ ۔
☜اپنے مرض کی ٹیسٹ رپورٹس وغیرہ کی تصویر جیسے ایکسرے ۔ ایم آر آئی ۔ الٹراساونڈ ۔خون اور پیشاب کی رپورٹس اور مادہ منویہ کی سیمن اینلائیسز رپورٹس وغیرہ ۔
یہ تو تھی چند معروضات جو کافی دنوں سے محسوس کررھا تھا آپ کو پیش کردی ھیں امید ھے کہ سب دوست احباب ان کو مدّنظر رکھ کر سوالات کریں گے اگر ایسا ھوا تو انشاءاللہ آپ کی راھنمائی بھی بہترین طریقہ سے کی جاۓ گی ۔گروپ میں انتہائی معتبر معالج موجود ھیں جو وقتاً فوقتاً اپنی علمی وفنی خدمات پیش کرتے رھتے ھیں ان کی قدر کیجیۓ یہ بہت بڑا فلاح اور عوام اللناس کی بھلائی کا کام کررھے ھیں میں زاتی طور پر سب محترم حکماء اکرام کا بے حد ممنون اور مشکور ھوں ۔۔۔ اللہ جل شانہ ھم سب کو بھلائی اور آسانیاں تقسیم کرنے کی توفیق عطاء فرماۓ اور سب بیماروں کو شفاء کاملہ و عاجلہ عطاء فرماۓ ۔۔سہیل احمد 03106975341
ہمہ وقت راہنمائی اور ہم سے ہر وقت رابطے میں رہنے کے لئے ہمارے گروپ جوائن کریں. شکریہ
الحکمت دواخانہ 1
https://chat.whatsapp.com/JVaZOeOhLSkHQv9xrd2voL
الحکمت دواخانہ 2
https://chat.whatsapp.com/IprIVRg4h5i3Pd8aUwD7jd
good information
ReplyDelete