شربت بانسہ برائے امراض سینہ کیلئے
نہایت اعلی چیز ہے، نزلہ زکام کیرا کھانسی، دمہ میں بہت فائدہ مند ہے
نسخہ خزانہ حکمت : برگ بانسہ 500 گرام، فلفل دراز 10 گرام، چینی 5 کلو، پانی 6 کلو، کے اندر برگ بانسہ بھگو دیں 6 گھنٹے کے بعد جوشاندہ بنائیں پانی آدھا رہ جائے تو چینی شامل کرکے شربت بنا لیں نیم گرم رہ جائے تو فلفل دراز باریک پیس کر شامل کرکے مکس کریں، دن میں تین بار ایک ایک چمچ استعمال کریں.
بالوں میں سر میں خُشکی کا بہترین دیسی علاج
اگر سر میں خُشکی ہو تو سر میں ہاتھ ماریں تو ہتھیلی خشکی سے بھر جاتی ہے سر میں کنگھا ماریں تو دامن خشکی سے بھر جاتا ہے اور یہ خُشکی مردوں اور عورتوں کے کندھوں پر عام نظر آتی ہے اس کی وجی سے ہر بندہ پریشان نظر آتا ہے کبھی کوئی شیمپو اور کبھی کوئی شیمپو اور پھر کبھی کوئی صابن تمام تر کوششوں کے بعد کوئی نتیجہ نہیں نکلتا بالخصوص بیٹیاں اس سلسلے میں زیادہ پریشان نظر آتی ہیں اور مرد حضرات بھی پریشان اس پریشانی سے بچنے کے لئے ایک دیسی آسان نسخہ آپ کو بتا رہا ہوں بنائیں اور استعمال کریں فائدہ اُٹھائیں
نسخہ خزانہ حکمت: بیسن 250 گرام، گندم کا آٹا 30 گرام، میتھی دانہ 30 گرام، رائی 30 گرام، خطمی 20 گرام
ترکیب تیاری : تمام اجزاء کا باریک سفوف بنالیں کھلے برتن میں تھوڑا سا سرکہ اور تھوڑا سا عرق گلاب شامل کرکے پیسٹ سی بنا لیں اور سر میں ہلکے ہاتھوں سے مساج کریں اور اس کے بعد دھو لیں
نوٹ ؟ بادی اور تُرش اور باراری کھانوں سے پرہیز کریں..
فوائد : بچوں کے دست، قے کیلئے
نسخہ خزانہ حکمت : پوست آملہ 100 گرام، دہی 40 گرام
ترکیب تیاری : دہی کو کسی کپڑے میں باندھ کر لٹکا دیں جب سب پانی الگ ہوجائے تو پوست آملہ باریک کرکے سفوف بنائیں اس میں دہی کا پانی ملا کرکھرل کریں اور خشک ہونے پر سفوف بنا کر محفوظ رکھیں
مقدارخوراک : 2 سے 3 چٹکیاں دن میں 4 بار پانی کیساتھ استعمال کروا ئیں