kidney problems in Urdu | 8 common things that damage kidneys

Niki_Zen
1
ا🔴 ☘ 🔴 ☘ 🔴  ☘ 🔴ا
کڈنی کےمسائل اور ھومیو علاج
-------------****-------------
پرسنل میسیجیز میں گردے سے متعلق کچھ لوگوں نے سوال پوچھے تھے.  سب کو الگ الگ جواب دینا میرے لیے مشکل تھا اس لیے یہ تفصیلی پوسٹ لکھنا پڑا.میں نے اپ کے تمام سوال کا احاطہ اس پوسٹ میں کیا ہے.امید ہے اپکو اپ کا جواب مل جائےگا.
قسیم اختر.کولکاتا.7980018880

  ا🌷☘🌷🌷☘🌷🌷☘🌷ا
انسانی جسم قدرت کا ایک شاہکار ہے. اس شاہکار میں کچھ ایسے عجائبات پوشیدہ ہیں کہ عام انسان اس سے  ناواقف ہیں. ان عجائبات میں ایک چیز ہے کڈنی جسے گردہ بھی کہتے ہیں. کڈنی کی کارکردگی حیرت انگیز اور جسم میں اس کاوجود جزلاینفک ہے. آئیے اس حیرت انگیز شے (کڈنی.گردہ) کے بارے میں جانتے ہیں کہ یہ کیا ہے. کیوں ہے اور اس کی کارکردگی کیا ھے.
  💢 انسان کو خوبصورت.صحتمند اور توانا جسم چاھیے.صاف و شفاف بدن بیماریوں سے دور زندگی. لیکن ایسا ہوتا نہیں.کیوں ...؟
 کیونکہ ... جسم کا ظاہری حصہ تو ھم صاف ستھرا کرلیتے ہیں یہ ہمارے اختیار میں ہے لیکن اندر سے جسم کو صاف ستھرا رکھنا کڈنی (kidney) کا کام ہے.جو جسم کے زھریلے مادے (ٹاکسن)اور کچراصاف کرتی ہے. 
عام طور پر ھمارے جسم میں دو کڈنیاں ہوتی ھیں مگر اپنا کام موثر طریقے سے ایک ہی کڈنی کرتی ہے. حالانکہ کچھ لوگوں کے جسم میں ایک ہی کڈنی ہوتی ہے.
ایک لاکھ لوگوں کا  الٹرا ساؤنڈ کرائیں تو چار فیصد ایسے بھی کیس نکل سکتے ھیں جن کے پاس ایک ھی کڈنی ھے.
💢  کڈنی کاموازنہ کسی Super computer سے کیا جائے تو غلط نہیں ہوگا. کیونکہ اس کی تخلیق اور اس کی کارکردگی کا نظام نہ صرف حیرت انگیز بلکہ سخت اور پیچیدہ بھی ہے. دو اھم ترین کام قدرت نے کڈنی کے ذمے رکھے ہیں. 
 🔴 1 کڈنی ہمارے خون کو فلٹر کرکے اس میں موجودغیرضروری اشیا (West material) اور زہریلے مادوں (Toxins)کو باہر نکالتی ہے

🔴 2.جسم میں پانی.سیال اور electrolytes کی شکل میں سوڈیم، پوٹاشیم کو جسم کے نظام کے موافق بنائے رکھتی ہے.
   ☘ کڈنی جسم کا اھم ترین حصہ ہے. کڈنی کی خرابی جسم میں کسی خطرناک بیماری کی نشاندہی کرتی ہے. کڈنی ناکارہ ہونے کی صورت میں موت بھی ہو سکتی ہے.  
☘ کڈنی جسم میں موجود خون کو صاف اور پیشاب بنانے اور باہر نکالنے کا کام بھی کرتی ہے. جس کا اخراج Urinary Bladderاور Urethraکے ذریعے ہوتا ہے.
☘ جن لوگوں کی کڈنی کام نہیں کرتی پیشاب خارج نہیں ہوپاتا انھیں ڈائلیسس کرانا پڑتا ہے.
☘ کڈنی پیٹ کے اندر پچھلے حصے میں ریڑھ کی ہڈی کے دونوں طرف ہوتی ہے.پسلیوں کی ہڈیاں اس کی محافظ ہوتی ہیں جسے باہرسے محسوس نہیں کیا جاسکتا.
☘ کڈنی راجما کی شکل کی ایک جوڑی ہے. بالغ افراد میں ایک کڈنی دس سینٹی میٹر لمبی اور چھ سینٹی میٹر چوڑی ہوتی ہے. موٹائی تقریبا 4 سینٹی میٹر. وزن تقریبا 150 سے 170 گرام ہوتا ھے. 
☘ بڑوں کی پیشاب کی تھیلی میں 400 سے 500 ملی لیٹر پیشاب جمع ہوتا ہے جب یہ تھیلی بھر جاتی ہے تو انسان کو پیشاب محسوس ہوتاہے.
کڈنی کے کام:-
🔴 انسان کی خوراک.خوراک کی مقدار اور اس کے اقسام میں ہر دن تبدیلی ہوتی رہتی ہے ان تبدیلیوں کے سبب جسم میں پانی کی مقدار. فضلات اور Alkaline substances میں بھی بدلاو ہوتے رہتے ہیں. 
🔴 کھانے کے ہضم کے عمل کے دوران کئی غیرضروری اور مہلک چیزیں بھی جسم میں پیدا ہوجاتی ہیں. کڈنی جسم میں پیدا ہونے والی ان غیر ضروری اور مہلک اشیا کو پیشاب کے ذریعے باہر نکال دیتی اورAlkali اور ایسڈ کا توازن بنائے رکھنے کے ساتھ خون کی اصلاح اور جسم میں اس کی مناسب مقدار بنائے رکھنے کا کام بھی کرتی ہے.
 🔴 خلیات کے اندر جب ٹوٹ پھوٹ ھوتی ھے تو جسم کے اندر فاسد مادےجمع ھوتے ھیں جنہیں میڈیکل لنگویج میں ٹاکسن کہا جاتا ھے. یہ ایک قسم کا زھر ہے.اسے جسم سے خارج کرنا بھی کڈنی کا کام ہے.

🔴 غذا جو ہم کھاتے ہیں اس میں پروٹین بھی ہوتی ہے.یہ پروٹین جسم کو امراض سے بچائے رکھنے اور جسمانی نشوونما کیلیے لازمی چیز ہے لیکن اس عمل کے دوران کچھ غیر ضروری اور مہلک مادے (ٹاکسن)بھی پیدا ہوجاتے ہیں. کڈنی ان مادوں کو پیشاب کے ذریعے باہر نکال پھینکتی ہے.
🔴  ان ٹاکسن میں دو اھم ہیں کریٹینائن (Creatinine)اور یوریا.خون میں ان کے مقدار کی جانچ کڈنی کی کارکردگی بتاتی ہے کہ کڈنی کس حد تک فعال ہے.اگر خون میں ان کی مقدار زیادہ ہے تو اس کا مطلب ہے کہ کڈنی فیل ہو رہی ہے.
🔴 جسم میں پانی کاتوازن بنائے رکھنا بھی کڈنی کاکام ہے.پانی زیادہ ہوا تو کڈنی اسے پیشاب کے ذریعے خارج کر دیتی ہے.جب کڈنی خراب ہونے لگتی ہے تو وہ جسم کے فاضل پانی کو نکال نہیں پاتی اور جسم میں سوجن ہونے لگتی ہے.
🔴 کڈنی جسم میں سوڈیم.پوٹاشیم. میگنیشیم. فاسفورس اور بائی کاربونیٹ کی مقدار اور توازن بنائے رکھنے کا بھی کام کرتی ہے. ان کے عدم توازن سے دل کی بیماریاں پیدا ہونے لگتی ہیں.اعصاب متاثر ہونے لگتے ہیں. کیلشیم اور فاسفورس کا جسم میں توازن ہماری ہڈیوں اور دانتوں کیلیے انتہائی ضروری ہیں.
کڈنی کئی ہارمونس بھی بناتی ہیں. مثلا Angiotensin, aldosterone, prostaglandin
 🔴 کڈنی جسم میں دوران خون کو بہتر بنائے رکھنے میں بھی مدد کرتی ہے.کڈنی کی خرابی سے جسم میں پانی اور نمک کا توازن بگڑتا ہے جو ہائی بلڈ پریشر کاسبب بنتا ہے.
🔴 کڈنی بلڈ سیل(خون کے خلیے) بنانے میں مدد کرتی ہے. خون میں موجود ریڈ سیل کی تشکیل Erythropoietinکی مدد سے Bone Marrowمیں ہوتا ہے Erythropoietinکڈنی میں بنتا ہے. کڈنی فیل ہونے کی صورت میں یہ مادہ بہت کم یا پھر بننا بند ہوجاتا ہے. جس سے ریڈ بلڈ سیل بننا بھی کم ہوجاتا ہےاور انسان اینیمیا یا خون کی کمی کا شکار ہوتا ہے.
🔴 خون کو صاف کر کے پیشاب بنانے والی کڈنی کی سب سے چھوٹے یونٹ کو نیفرون کہتے ہیں.یہ ایک چھلنی کی طرح ہوتا ہے.ہر کڈنی میں دس لاکھ نیفرون ہوتے ہیں.
  اور بھی بہت کچھ لکھا جاسکتا ہے کڈنی کی تعریف میں مگر شاید اپ کو بوریت محسوس ہو. جس طرح ہم کلاس میں پروفیسرز کے لکچرس سے بور ہوتے تھے.اور اج کف افسوس ملتےہیں. لیکن اوپر کی باتوں سے اتنا  تو واضح ہوگیا کہ کڈنی جسم کی کتنی قیمتی شے ھے اسی لیے کچھ ڈاکٹر کڈنی چور بن جاتے ہیں.
🔴 کڈنی کی خرابی کے اثار یوں تو جلد ظاہر نہیں ہوتے.بیشتر یہی ہوتا ہے کہ اچانک پتہ چلتا ہے کہ کڈنی فیل ہوگئی.کڈنی کی بیماری کا جلد پتہ اس لیے نہیں چلتا کہ کڈنیاں 20% لیول تک پہنچنے پر بھی اپنا کام کرتی رہتی ہیں.
یہی وجہ ہے کہ کڈنی سے متعلق امراض کو The Silent Diseases کہا جاتاہے. تو اس سے پہلے کہ کڈنی ہماری زیادتیوں کو سہہ نہ پائے اور فیل ہوجائے ہمیں احتیاط برتنا چاھیے.
اسباب 🔴
📌 کڈنی کی خرابیوں کے اسباب ہماری بد عادتوں اور بری حرکتوں کے سبب پیدا ہوتے ہیں مثلا...
📌 مناسب مقدار میں پانی نہ پینا. 
📌 زیادہ نمک کھانا.دن بھر میں پانچ گرام سے زائد نمک کا استعمال ہمارے جسم کو مختلف مصیبتوں میں ڈال سکتا ہے.
📌 چینی کا زیادہ استعمال. سائنٹیفک ریسرچ کے مطابق دن میں دو یا تین سے زیادہ میٹھے ڈرنکس لینے سے پیشاب میں پروٹین جانے کے امکانات بڑھ جاتےہیں.
📌 پیشاب کو روکنا. ہم کئی بار کسی سبب پیشاب کو روکے رکھتے ہیں بار بار ایسا کرنے سے Urinary System پر پریشر بڑھتا ہے اور کڈنی میں پتھری سے لیکر کڈنی فیل ہونے کا خطرہ پیدا ہوجاتا ہے.
📌 وٹامنس اور منرلس 
(Vitamins and Minerals)
 کی کمی. جسم کے علاوہ کڈنی کو بھی بہتر بنائے رکھنے کیلیےمقوی اور متوازن غذا لازمی ہے.اس کی کمی کے سبب کڈنی میں پتھری بن سکتی ہے.  وٹامن B6اور میگنیشیم کڈنی اسٹون کے خطرے سے بچائے رکھتی ہے.
📌 زیادہ مقدار میں Animal protine لینا. یعنی گوشت کھانا. خاص طور سے Red meat.اس کی زیادتی سے کڈنی پر میٹابولزم کا پریشر بننے لگتا ہے.خوراک میں زیادہ مقدار میں پروٹین لینے سے کڈنی کو زیادہ کام کرنا پڑتا ہے جس سے اس کی اپنی کارکردگی متاثر ہوتی ہے.
📌 کم سونا. رات کو بھرپور نیند نہ لینا نہ صرف اعصابی بلکہ دوسری بیماریاں بھی پیدا کرتی ہے ساتھ ہی کڈنی سے متعلقہ عوارض بھی پیدا ہونے لگتے ہیں. کیونکہ نیند کے دوران بھی کڈنی اپنا کام جاری رکھتی ہے اور وہ ٹشوز میں آئی خرابی کو نیند کے دوران ریپیئر کرتی رہتی ہے. اس لیے نیند بھرپور لیجیے اور کڈنیوں کو Self repair یعنی اپنی اصلاح کا موقع دیجیے.
📌 کافی(COFFEE) زیادہ پینا.نمک کی طرح کیفن بھی بلڈپریشر کو بڑھاتا ہے جس سے کڈنی پر دباو پڑتا ہے.
📌 پین کلر(PAIN KILLER) زیادہ لینا. ھم تھوڑی سی تکلیف میں میڈیکل اسٹور دوڑ جاتے ہیں اور درد دور کرنے کی دوا لے کر کھالیتے ہیں. یہ سمجھے بغیر کہ اس کے برے نتائج کیا ہوسکتےہیں.اگر اپ Paracetamol یا دوسری پین کلر دوا باربار کھاتے ہیں تو کڈنی کے ساتھ ظلم کرتے ہیں.
📌 زیادہ شراب پینا. شراب تو بہر صورت مہلک ہے اسی لیے اسلام نے اسے حرام قرار دیا ہے. مگرکچھ مسلمان بھی شراب پیتے ہیں.ایسے لوگ نہ صرف گنہگار ہیں بلکہ اپنے جسم کا بھی ستیاناس کرتے ہیں. الکوحل ایک کیمیکل اور ٹاکسن پیداکرنے والی چیز ہے.اس کے استعمال سےانسان  کےLever اور Kidneyدونوں فیل ہو سکتے ہیں.
احتیاط.💢
کڈنی ٹشوز (Kidney tissues)کو صحتمند بنائے رکھنے کے لیے سبزیوں اور پھلوں کا زیادہ استعمال کرنا چاھیے. اوپر بتائی گئی باتوں کا خیال رکھیں گے تو اپ کی کڈنی پر برے اثرات نہیں پڑینگے. ویسے تو حیات و موت اللہ کے اختیار میں ہے لیکن یہ احتیاط اپ کی کڈنی کی بیماریوں سے بچائے گی.
 💢 کڈنی خراب ہونے کی علامات.
یوں تو کڈنی کی خرابیوں کا جلد پتہ نہیں چل پاتا مگر کچھ علامتیں لکھی جارہی ہیں اگر یہ علامتیں اپ میں دکھائی دیں تو فورا اپنا چیک اپ کرائیں اور بہتر علاج کی طرف توجہ دیں.اگر اپ وقت پر ہشیار نہ ہوے تو اپ کا سوپر کمپیوٹر اپ کو ڈیلیٹ بھی کرسکتا ہے. 
📌 کمر میں سست قسم کا درد.پیٹ درد ہلکا.لگاتار پیشاب. Hematuria. سر درد.بے خوابی.Anorexiaبھوک غائب.انیمیا خون کی کمی. ہائی بلڈ پریشر.گردوں کا السر وغیرہ
ا🔴🔴🔴ا
علاج علامتوں کے ساتھ.
☘ گردے کے السر میں مریض کوعام طور پر چہرہ ہاتھ اور پیروں میں درد. سر درد. پیٹھ درد ہوتاہے. سوجن ہوجاتی ہے.گردوں میں ہلکا درد محسوس ہوتا ہے.گھٹن سی محسوس ہوتی ہے.  Apis mel.

☘ اداسی زیادہ پیاس. دست. 
 پیشاب گاڑھا.   URTICA URENS

☘ کڈنی کے خلیات کی خرابیوں کے لیے یہ دوا موثر ہے.  Ars alb  

☘ ہمیشہ تھکاوٹ کا احساس. اعصابی درد.بے خوابی.ہاتھ پیر ٹھنڈے. سوکر اٹھنے کے بعد خود کو تھکا تھکا محسوس کرنا.جسم میں گرمی کا احساس.متلی الٹی. Phosphorus

☘ گردے میں شدید درد. مریض کی چیخیں نکلنے لگیں.مٹھیاں بھینچے. قے اور متلی بھی ہو تو.
OSMIUM CAN 3X

☘ اینٹھن والا درد. مریض انگڑائیاں لینے سے سکون محسوس کرے. درد کی وجہ سے مریض ٹہلنا چاہے. DIOSCOREA 

☘ بائیں گردے میں سوئی چبھنے جیسا درد. یہ درد مثانہ تک جائے. پیشاب کا رنگ سرخ اور بار بار پیشاب ہو.  BERBERIS
ڈاکٹر نصیر صاحب (ناسک) کے تجربے کے مطابق جب مر ض پرانا ہوجاے مریض نیم بے ہوشی جیسی کیفیت ہوجائے.دیگردواؤں کا کوئی خاص رزلٹ نہ مل رہا ہوتو 
PLUMBUM MET.
 SOLIDAGO VIRGAUREA


اب ایک مکسچر لکھتا ہوں جو گردے کی مختلف بیماریوں میں کام اتاہے. ساتھ ہی پتھری بھی ٹوٹ کر نکل جاتی ہے.
URTICA URENS
BERBERIS 
PAREIRA BRAVA
THLASPI BURSA
HYDRANGEA  
RUBIA TINCTORUM
SARSAPRELLA
Q potencies same drops.
مکسچر کے25 قطرے چار بارلیں. 
ھدایت:- آخر میں پھر وہی بات کہ اپنا علاج خود نہ کریں.کسی ماہر ڈاکٹر سے مشورہ کریں.اگر کوئی دوا اپ کو اپنی بیماری کا علاج نظر اتی ہے پھر بھی ڈاکٹر سے مشورہ لازما کریں کیونکہ جو نکتہ ڈاکٹر جانتا ہے وہ اپ کے علم میں نہیں. ڈاکٹر سبب کا علاج کردے گا تومرض خودبخود چلاجائے گا. سبب نہیں گیا تو مرض ٹھیک ہو کے پھر لوٹ سکتا ہے. 
خود سے علاج اپ کے لیے نقصان دہ ہوسکتا ہے. اللہ کریم اپ کو خوش رکھے صحتمند رکھے امین.
اپ کی دعاوں کا متمنی
قسیم اختر.کولکاتا.7980018880

Post a Comment

1Comments
  1. dear sir thank you''
    سر اپنے گردوں کو ٹسٹ کرنے کیلیے لیبارٹری میں کونسے نام کے ٹسٹ کرنے پڑینگے

    ReplyDelete
Post a Comment

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !