ہکلانا تتلانا.ھومیو

Niki_Zen
0
ہکلانا تتلانا.ھومیو علاج
ا 👬  👬   👬  👬  👬 ا 
........................ـ.............
  چھوٹے بچوں کا ہکلانا یا توتلانا کوئی بیماری نہیں ھے . یہ کم وبیش سب بچوں میں ہوتا ھے. بلکہ بچے کی توتلی زبان زیادہ اچھی لگتی ہے. 
  مگر پانچ سال کی عمر یا اسکے بعد بھی بچہ اگرہکلائے یا توتلائے تو یہ بیماری ہے.اسے میڈیکل لینگویج میں Speech disorder کہتے ہیں.

👬 اگر کوئی بچہ الفاظ کی ادائیگی درست طریقے سے ادا نہ کر سکے تو اسے بھی ہکلانے کے درجے میں رکھاجاتا ھے.
👬 وہ الفاظ جن میں زبان اور تالو کا تعلق ہو ایسے الفاظ کی ادائیگی میں کچھ بچے ہکلانے لگتے ہیں الفاظ کو صحیح طریقے سے ادا نہیں کر پاتے.یہ بھی ہکلانا ہوا.
👬 اگر بچہ باربار کسی لفظ کو دہرائے تو یہ بھی ہکلاہٹ میں شمارمیں کیا جاتا ھے.
👬 کوئی بچہ رک رک کر بولتا ھے الفاظ کے بیچ وقفہ دے کر بولتا ہے اس کے ذہن میں الفاظ جلدی نہیں اپاتے تو یہ بھی ہکلانا کہاجائےگا.
👬 یہ بیماری کچھ بڑوں میں بھی پائی جاتی ہے.
👬 اس بیماری میں لام.سین.را جیسے حروف کی ادائیگی کے وقت بچہ ہکلاتاہے. یعنی الفاظ میں یہ حروف صحیح طریقے سے ادا نہیں کرپاتا.

اسباب 🎯
🔴 ہکلانے کے اسباب میں ایک بڑا سبب Genetical یعنی پیدائشی علت ہے. اگر بچے کے والدین میں سے کوئی توتلا ہے یا ہکلانے کی بیماری ہے تو یہ بیماری بچے میں بھی اجاتی ہے.
دماغ (Brain) میں اگر کسی طرح کی خرابی(Disorder)ہے تو بھی یہ بیماری ہوجاتی ہے.
   🔴 اگر nerves(نسوں) میں کوئی خلل ہے تو یہ ترنگوں کی سپلائی اچھی طرح نہیں کرپاتے جس سے بچہ ہکلاتا ھے.
  🔴 کبھی کبھی تالو بہت پتلی یا زبان سے زیادہ چپکی ہو تو بھی ہکلانے یا تتلانے کی بیماری ہوجاتی ہے.
  🔴 میری تین سال کی بیٹی انگریزی ھندی اردو کے سخت سے سخت الفاظ بول جاتی ہے. مگر کبھی کبھی کچھ الفاظ جو وہ اکثر سنتی اور بولتی ہے اس کی ادائیگی میں اٹک جاتی ہے. اس کوہکلانا نہیں کہیں گے.جب وہ پانچ سال کی ہوگی تو اس کی یہ جھجک ختم ہوجائے گی.  اگر اپ کے بچے کی عمر پانچ سال سے کم ہے اور وہ بولنے میں جھجکتا یا ہکلاتا ھے تو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں عمر کی حد ختم ہوتے ہی بچہ ٹھیک ہوجائےگا. اگر پانچ سال کی عمر کے بعد بھی ہکلائے یا خاندان میں بھی یہ بیماری موجود ہو تو علاج کی طرف توجہ دیں.
ا🔴🔴🔴ا
ہکلاہٹ کی کچھ علامتیں اور علاج. 
Stramonium 200
یہ دوا ہکلاہٹ کی مختلف بیماریوں میں کام کرجاتی ہے.
  ناسک کے قابل ڈاکٹر نثار احمد صا حب جو اسی گروپ میں ہیں ان کا ماننا ہے کہ سٹرامونیم ایک خوراک 200 کے بعد کالی فاس سکس پوٹینسی میں اچھا کام کرتی ہے.

👬 ہکلانے کی بیماری میں یہ دوا بھی اچھا کام کرتی ہے. Cannabis sativa 30
👬 اگرمریض غلط الفاظ کا استعمال کرتاہےتو Lycopodium 30
👬 اگر مریض جملوں کے بیچ میں الفاظ چھوڑتاجائےChamomila.30
👬 اگر بات کے دوران الفاظ یا جملے چھوڑدیا کرے مثلا لگ بھگ کو صرف لگ کہہ کے نکل جائے تو اس کی دوا بنتی ھے Nux v 30
👬 اگر رک رک کر بات کرے تو ایسے مریض کو Kali brom 30
👬 غیرواضح گفتگوکرے.
 Causticum. 30
👬 جسم میں کپکپاہٹ.زبان کی کمزوری.اور زبان میں ہکلاہٹ. Belladonna.30
 👬 بولے تو بات سمجھ میں نہ ائے. مریض کو غصہ زیادہ اتاہو.
Bufo Rana.30
👬 کچھ مخصوص الفاظ یا حروف بولنے میں ہکلائے. Lachesis.30
👬 تیز بولے تو ہکلانے لگے.
 Merc sol.30
👬 لہجہ کمزور ہکلانے کی بیماری.
Sacale cor.30
نوٹ:- ہکلانے کی بیماری خطرناک نہیں ھے مگر غلط علاج سےشدید نقصان بھی پہنچ سکتا ہے. اسلیے کسی ماہر ڈاکٹر کی نگرانی میں علاج کرائیں. یہ پوسٹ صرف اپ کی جانکاری کیلیے ہے. اس سے اپ کو مرض کو جاننے سمجھنے میں اسانی ہوگی . بصورت دیگر نقصان کے ذمہ دار اپ ہونگے.
قسیم اختر.کولکاتا.7980018880
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

Post a Comment

0Comments
Post a Comment (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !