جنرل ٹانک انمول ہربل ملٹی وٹامن کیپسول

Niki_Zen
0

سپر جنرل ٹانک

انمول ہربل ملٹی وٹامن کیپسول, 

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

کیسے ہیں آپ سب دوست و احباب امید کرتا ہوں کہ آپ سب دوست خیریت سے ہوں گے دعا ہے اللہ پاک آپ سب دوستوں کو اپنی حفظ و امان میں


رکھے آمین

ہمارا آج کا نسخہ بہترین قسم کا مقوی اعصاب دوا پر مشتمل ہے ایک بہترین ہربل ملٹی وٹامن کا نسخہ جو انگریزی ملٹی وٹامن گولیوں و کیپسول سے لاکھ درجے بہتر ہے ایک بہترین فارمولا جو نہ صرف اعصاب کے لیے بہترین دواء ہے بلکہ جسمانی درد جسمانی کمزوری کے ساتھ ساتھ مقوی باہ بھی ہے تمام جسمانی دردوں کے لیے بھی مجرب و موثر ثابت ہو گا شوگر کے ایسے مریض جو جسمانی درد کے ساتھ ساتھ کمزوری بھی محسوس کرتے ہیں وہ اگر اس دواء کو کچھ عرصہ لگاتار استعمال کریں تو ان شاءاللہ تعالیٰ ان کو بہترین رزلٹ ملے گا ۔

سب سے پہلے آتے ہیں نسخے کی طرف

اجزاء نسخہ ۔ مغز جاہفل ۔20 گرام ۔ جلوتری ۔10 گرام ۔ فلفل دراز ۔ 70 گرام ۔دار چینی ۔70 گرام ۔لونگ ۔10 گرام ۔ فلفل سیاہ ۔10 گرام ۔ اذراقی مدبر ۔10 گرام ۔ زعفران سپر نگین ۔3 گرام ۔

زعفران کو الگ کھرل کر لیں اور باقی تمام ادویات کو الگ سفوف بنا لیں اور دونوں کو مکس کر دیں اگر گولیاں بنانا چاہیں تو شہد کی مدد سے نخودی گولیاں بنا لیں اور اگر کیپسول بھرنا چاہیں تو 500 ملی گرام والے کیپسول بھر لیں

مقدار خوراک صبح و شام کھانے کے بعد ایک ایک گولی یا کیپسول ھمراہ دودھ استعمال کریں

بہترین مقوی اعصاب دوا ہے بہترین جنرل ٹانک ہے اور آپ اس دوا کو بطور ملٹی وٹامن کے طور پر روزانہ دن میں ایک بار دودھ کے ساتھ استعمال کر سکتے ہیں جو افراد اوپر بتائے گئے امراض کا شکار ہیں وہ اس دواء کو صبح و شام کے حساب سے استعمال کریں گے

فوائد اوپر سارے لکھ دیے گئے ہیں

اپنے ساتھی حکماء کرام سے گذارش ہے کہ اس نسخے کو بناہیں اور خدمت خلق کریں

Post a Comment

0Comments
Post a Comment (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !