لاجواب نسخہ برائے پتہ پتھری، کولیسٹرول، ٹیومر، رسولی رحم، موٹاپا

Niki_Zen
0


اسلام عليكم ورحمت اللہ وبرکاتہ 

               لا جواب نسخہ 

برائے پتہ پتھری، کولیسٹرول، ٹیومر، رسولی رحم، موٹاپا وغیرہ

دو دہائیوں سے تقریباً یہ نسخہ  میرا معمول  ہے

ہمیشہ بہترین نتائج برآمد ہوئے

جہاں بھاری بھر کم نسخہ جات بے اثر رہے

وہاں اس نسخہ نے کمال کے رزلٹ دئیے

پتہ کی پتھری کے آپریشن کیلئے تاریخ اور وقت طے کر لینے والے مریضوں نے بھی جب چند دن استعمال کیا تو الحمد للہ آپریشن کی نوبت ہی نہ آئ

کولیسٹرول، رحم کی رسولیوں کیلئے بھی کامیابی


کی علامت ہے

سمجھ دار معالج ترتیب و ترکیب اور اجزاء کو دیکھ کر بہت وسیع پیمانے پر استعمال کرا کے لازوال فوائد حاصل کر سکتا ہے

محترم المقام محمود بھٹہ صاحب نے بھی لازوال نسخہ تحریر فرمایا ہے

جس کے فوائد مسلم ہیں

میں کئی دن کی سوچ کے بعد کہ مجھے نسخہ تحریر کرنا چاہیے یا نہیں

تحریر کر رہا ہوں

حکماء کرام کو دعوت فکر دیتے ہوئے کہ آپ نسخہ بنائیں اور کھلے دل سے وسیع تجربات فرمائیں مایوسی نہیں ہوگی

ان شاء اللہ

نسخہ،،،،

لیموں کا رس. 2500 ملی لیٹر( اڑھائی لیٹر)

نوشادر ٹھیکری 250 گرام

ترکیب تیاری،

مٹی کی روغنی ہانڈی میں لیموں کا رس ڈال کر چولہے پر رکھ کر ہلکی آنچ پر پکائیں جب ایک ابال آ جائے تو باریک شدہ نوشادر شامل کر کے پکاتے رہیں

جب حلوے کی طرح گاڑھا ہو جائے تو اتار لیں

اور ٹھنڈا ہونے پر پلاسٹک کے بڑے برتن ٹب وغیرہ کی سائڈوں پر لگا دیں اور رات کو کھلی جگہ پر رکھیں جہاں شبنم پڑے 2 سے 3 دن میں آئل بن جائے گا جو کالے رنگ کا ہوگا

یہ نسخہ شبنم کے موسم میں ہی بنتا ہے


ترکیب استعمال

مرچ سیاہ 20 عدد

الائچی سبز 3 عدد کا ایک کپ قہوہ تیار کریں اور قہوہ میں 7 سے 10 قطرے دوائ کے ڈال کر دن میں ایک بار خالی پیٹ پی لیں

روغن زیتون 20 ملی لیٹر ایک سے دو بار بھی روزانہ استعمال کریں

ایک ماہ کے استعمال سے لا جواب نسخہ کے لا جواب فوائد ملیں گے

دیگر استعمالات

بدہضمی، کھٹے ڈکار وغیرہ ایک سے دو قطرے

بڑھی ہوئی تلی، جگر پر چربی انا، موٹاپا، گیس، دماغی ٹیومر، رحم کی رسولی، پانی کی تھیلیاں، پراسٹیٹ گلینڈ، وغیرہ

                   ایک وضاحت 

اس نسخہ کو سرف شبنم کے موسم میں ہی بنایا جا سکتا ہے 

لیکن استاد جی محمود  بھٹہ صاحب نے ایک 

ایک ایسا نسخہ تحریر فرمایا 

جو ہر موسم میں بنایا جا سکتا ہے 

جس کے فوائد باکمال ہیں،، کئ حکماء نے بنایا 

لیکن فوائد کے حوالے سے کوئ مروجہ گرم جوشی دکھانے کی بجائے مایوس نظر آئے 

سمجھنے کی بات،،،، 

معالج کو لکیر کا فقیر نہیں بننا چاہیے بلکہ کسی دوا کو بنانے کے بعد اس کے استعمالات  کو وسیع نظر سے دیکھنا چاہئے 

اور استعمال کے مختلف طریقے اپنا کر شفاء یابی کے راستے تلاش کرنے چاہئیں 

ادویات سازی میرا میدان ہے 

اس کے باوجود بنائ گئ ادویات کی افادیت پر وسیع نظر رکھتا ہوں 


استاد جی کا تحریر کردہ نسخہ

۔۔۔۔۔۔ تشریح نسخہ جگر کی چربی کولسٹرول اور پتہ کی پتھری۔۔۔۔۔

 تو اس دوا کو بنانے کا طریقہ سمجھین سیپیان کلو لین ان کو پہلے گل حکمت کرکے یا کسی برتن مین بند کرکے آگ مین رکھ دین جو کم سے کم دو گھنٹے آگ مین رکھین تاکہ سیپیان آسانی سے پس جائین اب اس مین نوشادر ٹھیکری آدھ کلو کھرل کر کے اچھی طرح ملا لین اب اس سفوف شدہ دوا کو کسی ڈولی مین بند کرکے گل حکمت کر لین اور گڑھے مین بیس کلو اوپلون کی آگ دے دین جب آگ ٹھنڈی ھو جاۓ تو اس سفوف کو نکال کر پانچ سیر پانی مین حل کردین چوبیس گھنٹے پڑا رھنے دین گاھے بگاھے اس کو کسی چمچے کی مدد سے ھلا دیا کرین اب چوبیس گھنٹے بعد اس کا روئی کی لمبی پونی کی مدد سے فلٹر شدہ پانی حاصل کرین اب اس فلٹر شدہ پانی کو آگ پہ کسی سٹیل کے بڑے برتن مین ڈالکر رکھ دین آنچ ھلکی ھی رکھین اور سب پانی آگ پہ اسی طرح خشک کردین کافی مقدار مین نیچے سالٹ ملے گا اب اس سالٹ کو آپ کھلے برتن یا اسی برتن مین جس مین پانی خشک کیا تھا اسے کھلی فضاء مین رکھ دین چوبیس گھنٹے مین یہ آپ کا نوشادر کا ھوائی تیل تیار ھو چکا ھو گا اسے سنبھال لین یہی دوا ھے اب اس کے پانچ چھ قطرے روزانہ مریض کو پلا دین جگر پہ چڑھی ھوئی چربی جسے آپ فیٹی لیور کہتے ھین ٹھیک کرے گا پتہ کی پتھری مین مفید ھے کولسٹرول کا ستیاناس کرنے کی شوقین دوا ھے بڑھی ھوئی تلی مین بھی موثر ھے یہ میرا ذاتی معمول مطب ھے انتہائی موثر دوا ھے سانس پھولنا ان امراض کی وجہ سے تو دو دن مین ھی مکمل ٹھیک کردیتی ھے

نوٹ ہم کئی اور طریقوں سے بھی روغن نوشادر بناتے ہیں

جسے مختلف تجربات میں استعمال کیا جاتا ہے عام مستعمل یہی ہے

Post a Comment

0Comments
Post a Comment (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !