ہومیوپیتھک میں نیٹرم کلوریٹم Natrium chloratum اور نیٹرم میور Natrium muriaticum میٹریا میڈیکا Materia Medica میں دو

Niki_Zen
0

ہومیوپیتھک میں نیٹرم کلوریٹم 

Natrium chloratum اور نیٹرم میور Natrium muriaticum میٹریا میڈیکا Materia Medica میں دو مختلف ادویات کی علیحدہ علیحدہ پروونگ کی علامات کے ساتھ درج ہیں۔ تصویر میں موجود اب یہ دوائی کیا ہم نے نیٹرم کلوریٹم کی علامات پر استعمال کرنی ہے، یا نیٹرم میور کی علامات پر ؟ یہ سوال ان ہومیوڈاکٹرز سے جو اپنے آپ کو پڑھا لکھا ہومیوڈاکٹر مانتے ہیں، یا ان ڈاکٹرز کو ریفر کردیں، جو 420 مریض روزانہ دیکھنے کا دعویٰ کرتے ہیں۔ ان سے پوچھ کر یہاں جواب دے دیں۔ جس کو زرا سی بھی ہومیوپیتھی آتی ہے، وہ اس کا ایک   سیکنڈ 

میں جواب دے دے گا۔۔۔۔ ۔۔۔۔





ہومیوپیتھک میں کینتھرس Cantheris بہترین قسم کی Dilator ہے۔ یعنی جہاں بھی آپ نے نالیوں کو کھولنا ہو، آپ کینتھرس Cantheris استعمال کرسکتے ہیں، مثلاْ خون کا لوتھڑا کہیں نالی میں پھنس گیا ہے، آپ چاہتے ہیں کہ Vein کھل جائے، تو کینتھرس Cantheris۔۔۔ آپ دیکھتے ہیں کہ پیشاب کی نالی میں پتھری کا زرہ پھنس گیا ہے، آپ چاہتے ہیں کہ نالی کُھل Dilate ہوجائے، تو بس کینتھرس Cantheris ۔۔۔۔ آج ہم نے آپ کو ایک دوا کا ایکشن بتا دیا ہے، اب اس کو جہاں مرضی اس کام کیلئے استعمال کرلین۔




آپ پاکستان میں ہومیوپیتھی کا مستقبل کیسا دیکھ رہے ہیں؟ مخدوش  Dark یا روشن Bright؟

اپنی زاتی رائے دیں۔

ہومیوپیتھک ڈاکٹرہومیوپیتھک ایکٹ کی شق 40 (a) کے مطابق دانتوں کی پریکٹس Dentistry نہیں کرسکتا۔ آپ بتائیں یہDentistry کیا ہوتی ہے؟




کیا آپ کو پتا ہے کہ سعودی عریبیہ یا دیگر عرب ممالک میں ہومیوپیتھک پر پریکٹس کی پابندی کی بہت ساری وجوہات میں سے ایک وجہ ہومیوپیتھک دوا میں الکوحل کا استعمال ہے۔ پہلے ہمارے ہومیوپیتھک ڈاکٹر حج میڈیکل مشن پر بطور ہومیوپیتھک ڈاکٹر خدمات دینے جاتے تھے، لیکن اب سعودی حکومت کی ہدایت پر پاکستان نے ہومیوپیتھک ڈاکٹرز پر اس لئے پابندی لگا دی کیونکہ یہ جو ادویات سعودی عریبیہ لیکر جاتے ہیں، اس میں الکوحل ہوتی ہے۔ اور بھی وجوہات ہونگی، مگر ایک بڑی وجہ یہ بھی تھی۔


کئی ہومیوپیتھک ڈاکٹرز ہومیوپیتھک پوٹینسی کی آڑ میں کُپی فروش Alochol  بیچنے کا کاروبار کرتے ہیں، کِئی فارمیسیز والے جو آج کل بڑی بڑی ہومیوپیتھک فارمیسیوں کے مالک بن گئے ہیں، اور میٹرک فیل پر سپلی پاس سابقہ ہومیوبادشاہ سلامت کے ساتھ الیکشن لڑرہے ہیں، یہ پہلے الکوحل ہی بیچتے تھے۔  جہاں سے پیسہ کما کر فارمیسی کو بڑھا کرلیا گیا، اور اب اس سے پیسے کما کما کر بہت بڑے بڑے پروگرام کرتے ہیں، جہاں ہم جیسے یتیم اور مسکین ہومیوڈاکٹرز کو مفت روٹی دی جاتی ہے، جو ہم نے بھی بڑے مزے لے لے کر کھائی ہوئی ہے۔


یہ سب کمائی اسی کُپی Alcohol کی پیداوار ہے، جس پر آج بھی ہومیوپیتھک کی دوا یعنی شراب کی بوتل پر نکس وامیکا 30 یا سیپیا 200 لکھ کر بیچا جاتا ہے۔ پھر اس بلیک منی کو وائیٹ کرنے کیلئے ہومیوپیتھک دربار عالیہ کے بادشاہ کو جگہ جگہ بلا کر پروگرام میں پروٹوکول دیا جاتا ہے، اور ہم ہومیوڈاکٹر اس حرام کی کمائی سے روٹی کھا کر گھر آجاتے ہیں۔ ہم نے بہت پروگراموں میں یہ روٹیاں کھائیں ہوئیں ہیں۔ جب سے ہم نے ان کے پروگراموں میں شرکت نہ کرنے کی بات کی ہے،  اب یہی لوگ ہمیں بُرا اور اپنے آپ کو اچھا کہتے ہیں۔


آج یہ خبر اخبار میں لگی ہے کہ ایلوپیتھک میں بھی کھانسی کے شربتوں میں الکوحل یعنی شراب استعمال ہوتی ہے۔ اور باہر کے ممالک میں کھانسی کے شربت کا نام لکھ کر اصل میں شراب بھیجی جاتی ہے۔ بڑا پیسہ ہے اس کام میں۔


یہ جو ہومیوپیتھک فارمیسی والے اگر آپ ہومیوڈاکٹرز کو اپنے پروگراموں نہیں بلاتے اور دوسروں کو بلا لیتے ہیں تو مت پریشان ہوا کریں، یہ اللہ پاک کا آپ پر کرم ہوتا ہے جو اللہ آپ کو حرام کے لقمے کھانے سے بچا لیتا ہے۔۔۔۔ اس لئے آپ لوگ جو پروگراموں میں نہیں جاتے یا آپ کو یہ لوگ نہیں بلاتے اور آپ کے دوسرے ساتھی بڑے مزے لے لے کر چلے جاتےہیں اور اگلے دن سیلفیاں لگا کر آپ کو چڑاتے ہیں، آپ اللہ کا شکر ادا کیا کریں کہ آپ حرام کے لقمے سے بچ گئے۔













Post a Comment

0Comments
Post a Comment (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !