کولیسٹرول کے بڑجانے کا ہومیوپیتھک علاج۔ Homeopathic Treatment of High

Niki_Zen
0

Homeopathic Treatment of High Cholesterol Level in Blood 

یہ تو آپ کو پتا ہے کہ ہم مختلف شہروں میں ہومیوپیتھک ڈاکٹرز سے جاکر ملتے رہتے ہیں، اسی طرح بہت سارے ہومیوپیتھک سٹورز بھی وزٹ کرتے ہیں، ہر ایک سے اسکی ہومیوپیتھی اور ہومیوپیتھک طریقہ علاج پر رائے لیتے اور انکے ہومیوپیتھی پر تجربات سے مستفید ہوتے رہتے ہیں، ہم اب تک تقریباْ پورا پاکستان گھوم چُکے ہیں، اور جہاں ہمیں کوئی ایسی بات معلوم ہو، تو ہم وہ  عوام الناس کے علم، انکی بہتری اور ہومیوپیتھک طریقہ علاج کی بڑھوتری کیلئے یہاں اور دیگر سوشل میڈیاز پر وہ بات یا معلومات بھیج بھی دیتے ہیں۔۔۔۔ 



ایک ہومیوپیتھک سٹور پر جانے کا اتفاق ہوا تو ہم نے سٹور والے سے پوچھا کہ کونسا کمپاونڈ یا Combination کس بیماری کیلئے آپ کے پاس سے سب سے زیادہ فروخت ہوتا ہے اور کس کا کس بیماری پر اچھا رزلٹ ہے، بہت ساری باتیں ہوئیں، بہت ساری معلومات کا پتا چلا، ان میں ایک بات یہ معلوم ہوئی کہ یہ جو سامنے ایک ہومیوپیتھک کمبانیشن نظر آرہا ہے، یہ ایسے مریضوں کیلئے اچھا ہے جن کے خون میں کولسیٹرول کا لیول ہائی رہتا ہے یا ان کے کولیسٹرول میں LDL or HDL کی ویلیوز میں Variation آتی رہتی ہے۔ 


ہماری ہومیوپیتھی میں ہمارے ہومیوپیتھک ڈاکٹرز Confusion کا شکار رہتے ہیں، کبھی کمبینیشن کے حق میں اور کبھی کمپاونڈ میڈیسن کے خلاف بولیں گے، ان کی Mentality کا یہ حال ہے کہ ایک دوا صبح سنگل دیکر دوپہر کو دوسری دوا دیکر اس کو Combination نہیں کہتے بلکہ کچھ تو ایسے ہیں، جو ایک مریض کو ہفتہ میں سات ادویات دیتے ہیں، پر رولا شور سنگل ریمیڈی کا ہی مچاتے ہیں کہ ہم سنگل ریمیڈی کرتے ہیں، حالانکہ یہ سنگل ریمیڈی پریکٹس ہرگز نہیں ہے۔۔۔۔۔


اچھا یہ بتائیں، ایک مریض کو آپ نے ایک سنگل ہومیوپیتھک دوا A صبح دی، دوپہر کو سنگل ہومیوپیتھک دوا پوٹینسی فارم میں B دی، اور رات کو تیسری دوا C دے دی؟ آپ لوگ سارے (ہومیوپیتھک طالب علم یا ڈاکٹر) یہ بتائیں کہ آیا یہ کمبینیشن پریکٹس Combination Practice ہے کہ نہیں؟ ابھی آپ لوگوں کے علم کا لیول پوری دُنیا کو پتا چل جائے گا۔۔۔۔۔


دوسرا سوال۔ ساتھ میں یہ بھی بتا دینا ہے کہ دوا A, B & C جو تین چار گھنٹہ بعد ایک ہی دن میں دی گئی، وہ جسم میں جاکر Combine ہوئی یا نہیں؟ اور تیسرا سوال،  یہ بھی آپ ہی نے بتانا ہے کہ اگر ہم یہی دوا سنگل سنگل کرکے یا ادل بدل کر Alternate جسم میں داخل کررہے ہیں، جسم کے اندر ڈال کر Combine  کررہے ہیں، اگر یہی دوا جسم میں داخل کرکے ملانے Combine کرنے کے بجائے، اگر جسم سے باہر ایک آدھ کپ میں یہی تین ادویات  A, B & C پہلے ملا کر اگر ایک ہی وقت میں پی لیں تو اوپر والے طریقہ اور نیچے والے طریقہ میں کیا فرق ہوگا؟

آپ سب کے کمنٹس کا انتظار رہے گا۔۔۔۔۔


حضرات اپنی راے ضرور دیں ڈ  :)

Post a Comment

0Comments
Post a Comment (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !