قبض کی علامات، قبض کا دیسی علاج،قبض کی وجوہات، قبض کا گھریلو علاج

Niki_Zen
0

#قبض، #اسباب، #علامات



قبض عموماً کسی وجہ سے ہوتا ہے۔ بعد میں یہ خود بہت سی تکالیف کا باعث بن جاتا ہے۔ اسے ’ ام الامراض‘ بھی کہتے ہیں۔


اسے معمولی سمجھ کر نظرانداز نہیں کرنا چاہیے، بلکہ اس کی وجہ دریافت کرکے اس وجہ کا علاج کرکے اسے ختم کرنا چاہیے۔ علاوہ ان قبضوں کے جو اینڈی سائٹس، پیری ٹونائی ٹس یا انتڑیوں کی خرابی یا دیگر بیماریوں کی وجہ سے ہوتے ہیں۔ تین طرح کی قبض عموماً دیکھنے میں آتی ہیں۔ (1)۔ انتڑیوں میں خشکی کی وجہ سے، 

(2)۔غذا کی بے احتیاطی کی وجہ سے ،

(3)۔ اندرونی یا بیرونی بواسیر کی وجہ سے۔


قبض جسے ’ بیماریوں کی ماں‘ کہا جاتا ہے، میں آج کل ہر چوتھا فرد مبتلا ہے۔ اگر اجابت معمول کے مطابق نہ آئے، تھوڑی تھوڑی ہو یا دوسرے تیسرے روز آئے تو یہ قبض کہلاتا ہے۔ باقاعدہ اجابت نہ ہونے سے طبیعت میں بھاری پن رہتا ہے اور بھوک بھی کم لگتی ہے کیونکہ جب آنتوں میں پہلے سے جگہ موجود نہ ہو تو نئی غذا کا داخل ہونا ممکن نہیں ہوتا ۔

جب غذا اندر نہ جائے تو توانائی میں کمی واقع ہو جاتی ہے۔ عضلات میں کمزوری ہو تو یہ بھی قبض کا باعث ہے ۔ بعض اوقات کچھ پسندیدہ کھانا ملنے پر ضرورت سے زیادہ کھانے سے بھی بدہضمی اور قبض جیسی شکایات ہو جاتی ہیں۔ اگر بروقت علاج نہ کیا جائے تو بیماری شدت اختیار کرسکتی ہے۔


بعض افراد رات کو کھانا نہیں کھاتے اور صبح تک بھوکے رہتے ہیں ، اتنے لمبے وقفے تک اگر جسم میں کچھ نہ جائے تو خون میں مٹھاس کی مقدار کم ہو جاتی ہے اور پھر غذا کو آگے بڑھانے والا عنصر نہ ہونے کی وجہ سے قبض کی بیماری پیدا ہو جاتی ہے۔ بہت سے افراد مرغ مسلم اور تلی ہوئی چٹ پٹی اشیا کھانے کو ترجیح دیتے ہیں جو قبض کا سبب بنتی ہیں۔


کھانا کھانے کے بعد مسلسل بیٹھے رہنے سے بھی قبض و بواسیر کی شکایات پیدا ہو جاتی ہیں۔ قبض کے علاج کے سلسلے میں سب سے اہم چیز غذا ہے۔ قبض کے پرانے مریضوں کو وقت پر کھانا کھانا چاہیے۔


وہ اپنی خوراک میں سبزیوں کا استعمال زیادہ سے زیادہ کریں۔ اور نہار منہ کم سے کم چار گلاس پانی پئیں۔ آٹا بغیر چھنا استعمال کریں۔ اگر چکی کا آٹا کھائیں تو بہترین ہے۔ بغیر چھنا آٹا قبض اور ذیابیطس کے مریضوں کے لیے بہترین ہے ، اس میں ریشے کے علاوہ وٹامن B پایا جاتا ہے جو عضلات کے لیے مقوی اور جسم میں طاقت کا باعث بنتا ہے۔ قبض کا ایک اہم علاج حاجت کے اوقات کا تعین بھی ہے۔ صبح اٹھ کر کچھ کھانے کے بعد ایک مقررہ وقت پر بیت الخلا جانے سے اس ٹائم کی عادت بن جاتی ہے۔


پھر آہستہ آہستہ اس وقت ہی حاجت ہوتی ہے۔ اگر حاجت نہ ہو تب بھی جائیں تو عادت بن جائے گی مگر کچھ کھا کر جائیں خالی پیٹ نہ جائیں۔ رات کا کھانا ضرور کھائیں رات کو کھانے اور سونے کے درمیان تقریباً 3گھنٹے کا وقفہ ہونا چاہیے اس وقفے کے درمیان بیٹھنا نہیں چاہیے ،کم ازکم 500 سے 600 قدم چلنا چاہیے جس سے آنتوں میں توانائی پیدا ہوتی ہے نتیجتاً اگلے دن اجابت ضرور ہو جاتی ہے۔ نہار منہ شہد کا استعمال کریں اور ہرے پتے والی سبزیاں کھائیں۔


 قبض کی علامات


پاخانہ کرنے میں زور لگانا ، غیر معمولی تاخیر سے اجابت کا ہونا ، حد سے زیادہ گیس کا بننا اور خارج ہونا، کبھی کبھی پیٹ میں درد کا ہونا یا پیٹ کا پھول جانا ، سخت قبض کی وجہ سے خون کا آنا ، چڑچڑا پن ، سردرد کا ہونا ، سخت فضلہ شدید تناؤ یا زور لگانا پڑے اور فضلہ خارج نہ ہو پائے اور یہ محسوس کرنا جیسے آنتیں خالی نہیں ہو پائیں۔


باقاعدہ ہونے کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ آپ بیت الخلا گئے ، فضلہ فوراً خارج ہونا شروع ہوا، اور آپ کو یوں محسوس ہو کہ آپ کی آنتیں پوری خالی ہو چکی ہیں، کوئی 3 مرتبہ بھی جاتا ہے، کوئی ہفتے میں 3 بار بیت الخلا جاتا ہے لیکن اسے یہ محسوس ہوتا ہے کہ آنتیں خالی ہوگئی ہیں اور کھانا بھی ٹھیک سے کھایا جا رہا ہے تو یہ قبض نہیں ہے۔


قبض کس وجہ سے ہوتا ہے؟


(1)۔ خوراک میں ناکافی ریشہ دار غذا لینا ، 

(2)۔دن میں پانی یا کوئی بھی مائع کی چیز جیسے (شربت) وغیرہ کا استعمال کم کرنا ، 

(3)۔ ناکافی ورزش کرنا ، 

(4)۔درد کی دوائیں زیادہ کھانا ، بعض خواتین کو حمل کے دوران قبض رہتا ہے، 

(5)۔پروپیس ایک کمزوری یا اندرونی اعضا کا ٹوٹ جانا جس سے مثانے اور آنتوں کے عمل میں دخل اندازی ہونا۔


فضلے کا ٹھہر جانا، قبض کی وجہ سے جب فضلہ نظام (ہاضمہ کی نالی) میں پھنس کر جمع ہو جاتا ہے تو اتنا سخت ہو جاتا ہے کہ بیت الخلا میں کتنا ہی زور کیوں نہ لگائیں فضلہ خارج نہیں ہوتا اور تکلیف بہت زیادہ ہوتی ہے۔ بعض دفعہ بلا خواہش کہ فضلہ خارج ہو جاتا ہے یہ ان آنتوں کی وجہ سے ہوتا ہے جو فضلہ کو جمع رکھتی ہیں اور بھر جاتی ہیں۔ لیکن یہ صرف ایک سبب ہو سکتا ہے بعض دفعہ گیس کے زور لگا کر اخراج کرنے سے فضلہ خارج ہو جاتا ہے۔


بواسیر کی بیماری بھی فضلہ خارج کرنے کے لیے زور لگانے کا نتیجہ ہوتا ہے۔ یہ کھنچاؤ (بھاری وزن اٹھانے جیسا ہو سکتا ہے) مقعد کی رگوں کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ اس سے خون بہنا، ورم اور کھجلی ہو سکتے ہیں۔


مکمل طور پر بھری ہوئی آنتیں آپ کے مثانے میں اکٹھے ہونے والے پیشاب کی مقدار کم کرسکتی ہیں اور اس طرح آپ کو بار بار اور عجلت میں بیت الخلا جانے کی ضرورت پیش آسکتی ہے۔ اگر قبض کے ساتھ درد ہو، سوزش یا بخار ہو تو ایسے میں آنتوں میں رکاوٹ یا اپینڈکس کا خطرہ بھی ہو سکتا ہے۔


قبض کے اسباب


ریشہ دار غذا کی کمی، پانی کم پینا ، حمل، صحت کے دائمی مسائل، خوراک کی بے وقتی، بے وقت سونا ، جاگنا، دیر تک دیر سے ہضم ہونے والی خوراک کا زیادہ استعمال، ورزش کی کمی۔


قبض سے بچنے کی احتیاطی تدابیر


قبض کشا دوا بار بار لینے کے بجائے فائبر سے بھرپور غذا کا استعمال کریں ، پانی زیادہ پئیں، معدے کو کنٹرول کریں، غذا میں دیسی لال آٹا استعمال کریں۔ میدہ اور بیکری کی غذا سے پرہیز کریں۔ نان اور بازاری روٹی کے بجائے گھر کی پکی ہوئی روٹی کھائیں۔ چائے، کافی، کولڈڈرنک کے بجائے قہوہ کو ترجیح دیں ، اجابت جب آئے تو اسے نظر انداز نہ کریں فوراً جائیں۔ کھانے کا وقت متعین کریں، کھانے کو اچھی طرح چبا کر کھائیں۔

حکیم سہیل 03106975341


حصہ 2 قبض سے متعلق 

قبض اور اسکا علاج Constipation

قبض کی صورت میں پاخانہ مشکل سے آتا ھے یا کھل کر نھیں آتا۔  اگر پیچیدگی بڑھ جاۓ تو بواسیر جی نواسیر بن جاتی ھے۔ عالمی ابادی کا 5۔2٪ قبض 50 سال سے کم عمراسکے شکار ھیں جبکہ 50 سال سے اوپر عمر والے گروپ میں قبض ھونے کا تناسب 50٪ سے 70٪ تک ھے۔  یھاں پر ھم گھریلو ٹوٹکوں کے زریعے قبض اور اسکا علاج Constipation پیش کرتے ھیں۔ ۔ مگر پھلے وجوھات کو نوٹ کر لیں۔

ہمارے معاشرے کی سماجی جہالت پر غور کریں۔


وجوھات

بلغم کی کثرت سے انتڑیوں کی قوت دافعہ کمزور ھوجاتی ھے- دیر ھضم غزاؤں سے سدے پڑ جاتے ھیں۔ صفراء کی کمی سے- اعصاب کی کمزوری سے- دماغی مشاغل، کاھلی، ورزش کی کمی، مناسب مایعات کا کم استعمال- خشک غزاؤں کی کثرت- جماع کے بعد پانی پینا وغیرہ۔

ٹوٹکے

رات سوتے وقت اطریفل 9 گرام کیسٹر آیؑل 1 چمچ کے ساتھ لیں۔

صبح نھار منہ ایک گلاس نیم گرم پانی پینے سے قبض رفا ھوتی ھے۔

بعض لوگوں کو روغن بادام اور بعض کو کیسٹر کا تیل سوتے وقت 1 چاےؑ کا چمچ دودھ کے ساتھ دیں۔

بعض لوگوں کی مولی کھانے سے انتڑیوں کی حرکت تیز ھونے سے قبض دور ھوجاتی ھے۔

2-3 میٹھے آموں کا رس رات کو دودھ کے ساتھ لیں


انجیر کھانے سے قبض کھانسی دمہ دور، بدن موٹا اور رنگت نکھرتی ھے۔

خشکی والے مریضوں کو 5-10 تولہ دیسی گھی نھار منہ پینا چاھیے۔

بنفشہ کے پھول 6 ماشہ رات کو دودھ کے ساتھ لیں۔

بلغم کی زیادتی سے ھو تو جوارش کمونی 7 ماشہ اور مویز منقیٰ (منقیٰ بغیر بیج کے) اوپر سے شربت دینار۔

اتفاقی قبض میں اسپغول رات سوتے وقت اگر دودھ موافق ھو تو اسکے ساتھ ورنہ پانی کے ساتھ یا پھر نیم گرم دودھ میں بادام کا روغن 2-3 چمچ یا پھر دودھ میں ارنڈ کا روغن سوتے وقت یا پھر سوتے وقت ھڑڑ کا مربہ یا پھر گل قند لیں

پرھیز: ناف پر روزانہ تیل لگایؑں اور ناریل کا تیل جسم پر مالش کریں۔ دیر ھضم اشیاء، آلو بھنڈی، کریلے، چنے کی دال، حلوا پوری، معدے کی روٹی، پلاؤ، تیز پتی کی چاۓ سے پرھیز کریں۔

استعمال کریں: کدو، شلجم، ترکاریاں، ابلے چاول، شوربہ والا سالن میں روٹی  شریں پھل، پودینہ اور ھرے دنھیا کی چٹنی گرمیوں میں استعمال کریں۔

رات سوتے وقت اطریفل 9 گرام کیسٹر آیؑل 1 چمچ کے ساتھ لیں۔

اچھی اور خالص قسم کا عرق گلاب لیں اور ½ (آدھا) گلاس عرق گلاب پی لیں-


دیسی پھکی تیار کرنے کا طریقہ: 


پنیر ڈوڈی۔ اجوائن۔ سفیدپودینہ جس کو پہاڑی پودینہ بھی کہتے ہیں۔ ان تین چیزوں کو ہم وزن لے کر کوٹ چھان لیں۔ پھر اس میں حسب ضرورت کالانمک ملا کر استعمال کریں۔آدھا چمچ چائے والا کھانے کے بعد صبح و شام کھائیں۔قبض‘ گیس‘ معدہ کی جلن سب ٹھیک۔استعمال کریں


پوست ھلیلہ تھوڑے سیاہ نمک کے ساتھ 6 گرام رات سوتے وقت دیں۔

شریں آم کا رس حسبِ ضرورت، آدھا کلو دودھ کے ساتھ رات کو کھانے کے بعد استعمال کریں۔ درینہ قبض کا علاج کرتا ھے۔


منقیٰ 15 دانے پانی میں بھگو دیں۔ وہ پانی بھی پی لیں اور منقیٰ بھی کھالیں۔ قبض کے ساتھ ساتھ جوڑوں کے درد میں بھی مفید ھے۔

قبض کا بہت اچھا مگر مہنگا نسخہ ہے۔ بالچھڑ، تیزپات، الایچی خورد، ناگر موتھ، دارچینی، مصطگی رومی، جلوتری ہر ایک 12 گرام علیحدہ علیحدہ پیس کر 3 گرام زعفران کے ساتھ دھیان سے مکس کریں۔ اب مندرجہ ذیل مربہ جات ہر ایک 250 گرام میں ادویات کو مکس کر لیں۔ مربہ سیب، مربہ آملہ، مربہ بہی اور مربہ ہلیلہ۔ ان مربہ جات کو بھی کوٹ کر مکس کریں۔ صبح شام 6 گرام ہمراہ عرقِ گاؤزبان 1 تولہ کے ساتھ لیں۔


یہ میرا خاص معجون ہے جو نسخہ آپکو بتا رہا ہوں۔۔

قبض سے گیس سے نجات ہو گی۔۔

آملہ پچاس گرام خشک

ہڑیڑ سبز چھلکا صرف پچاس گرام

بہیڑا پچاس گرام چھکلا

ہڑیڑ سیاہ پچاس گرام

سونف تیس گرام

خشک گلاب پچاس گرام صرف پتے

سنامکی تیس گرام صرف پتے 

بادام روغن پچاس گرام

پہلے اوپر کی چیزیں ہڑیڑ سیاہ تک پیس لیں اور ایک سو پچس گرام دیسی گھی میں بریاں کریں ینعی دس منٹ ہلکی آنچ پر پکائیں اور پھر باقی چیزوں کو پیس کر اس میں شامل کرلیں پر آگ نہیں چلانی ہے اور بادام روغن بھی ڈال کر مکس کرلیں معجون تیار ہے صبح شام ایک چمچ نیم گرم دودھ کے ساتھ لینا ہے..... حکیم سہیل 03106975341

Post a Comment

0Comments
Post a Comment (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !