urdu story 2019

Niki_Zen
0
ایک لڑکا بڑے غصے میں گھر سے چلا آیا .

اتنا غصہ تھا کہ غلطی سے پاپا کے جوتے پہن کے نکل گیا
میں آج بس گھر چھوڑ دوں گا!! اور تبھی لوٹوں گا جب بہت بڑا آدمی بن جاؤں گا۔!!

جب موٹر سائیکل نہیں دلوا سکتے تھے، تو کیوں انجینئر بنانے کے خواب دیکھتے ھیں ؟!!

آج میں پاپا کا پرس بھی اٹھا لایا تھا .... جسے کسی کو ھاتھ تک نہ لگانے دیتے تھے .

مجھے پتہ ھے اس پرس میں ضرور پیسوں کے حساب کی ڈائری ھوگی ....

پتہ تو چلے کتنا مال چھپا ھے ماں سے بھی .

اسے ھاتھ نہیں لگانے دیتے کسی کو .

جیسے ھی میں عام راستے سے سڑک پر آیا، مجھے لگا جوتوں میں کچھ چبھ رھا ھے ....
میں نے جوتا نکال کر دیکھا .
میری ایڑھی سے تھوڑا سا خون رس آیا تھا .
جوتے کی کوئی کیل نکلی ھوئی تھی، درد تو ھوا پر غصہ بہت تھا .

اور مجھے جانا ھی تھا گھر چھوڑ کر .

جیسے ھی کچھ دور چلا ....
مجھے پاؤں میں گیلا گیلا سا لگا، سڑک پر پانی پھیلا ھوا تھا .
پاؤں اٹھا کے دیکھا تو جوتے کی تلی پھٹی ھوئی تھی .

جیسے تیسے لنگڑا كر بس سٹاپ پر پہنچا پتہ چلا ایک گھنٹے تک بس نہیں آئے گی.

میں نے سوچا کیوں نہ پرس کی تلاشی لی جائے .

میں نے پرس کھولا، ایک پرچی دکھائی دی، لکھا تھا .

لیپ ٹاپ کے لئے 40 ہزار قرضے لئے پر !!!

لیپ ٹاپ تو گھر میں میرے پاس ھے؟

دوسرا ایک جوڑ مڑا دیکھا، اس میں ان کے آفس کی کسی شوق ڈے کا لکھا تھا
انہوں نے شوق لکھا: اچھے جوتے پہننا .
اوھو .... اچھے جوتے پہننا ؟؟؟
پر انکے جوتے تو . !!!!

ماں گذشتہ چار ماہ سے ھر پہلی کو کہتی ھے: نئے جوتے لے لو ...
اور وہ ھر بار کہتے: "ابھی تو 6 ماہ جوتے اور چل جائیں گے .."
میں اب سمجھا کتنے چل جائیں گے؟؟؟

تیسری پرچی .
پرانا سکوٹر دیجئے ایکسچینج میں نئی موٹر سائیکل لے جائیں .
پڑھتے ہی دماغ گھوم گیا .
پاپا کا سکوٹر .
اوھو

میں گھر کی طرف بھاگا .
اب پاؤں میں وہ کیل نہیں چبھ رھی تھی .
میں گھر پہنچا .
نہ پاپا تھے نہ سکوٹر .
اوهو!!
نہیں!!
میں سمجھ گیا کہاں گئے؟ .

میں بھاگا .
اور
ایجنسی پر پہنچا .
پاپا وھیں تھے .

میں نے ان کو گلے سے لگا لیا، اور آنسؤوں سے ان کا کندھا بھیگ گیا .

نہیں ... پاپا نہیں ........ مجھے نہیں چاہئے موٹر سائیکل .

بس آپ نئے جوتے لے لو اور مجھے اب بڑا آدمی بننا ھے .

وہ بھی آپ کے طریقے سے .

"ماں" ایک ایسی بینک ھے جہاں آپ ھر احساس اور دکھ جمع کر سکتے ھیں .

اور

"پاپا" ایک ایسا کریڈٹ کارڈ ھے جن کے پاس بیلنس نہ ھوتے ھوئے بھی ھمارے خواب پورے کرنے کی کوشش ھے..!!
Tags

Post a Comment

0Comments
Post a Comment (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !