صحت کارڈ کیا ہے یہ آپکو کہاں سے ملے گا اور آپ نے اسکو کیسے استعمال کرنا ہے
تحریر:شعیب مغل
معلومات:وزارت صحت حکومت پاکستان
ڈاکٹر فرحان احمد
السلام و علیکم دوستو آج میں آپکو پاکستان کے سب سے بڑے صحت کارڈ پروگرام کے بارے میں تفصیلی بتاتا ہوں،جیسا کہ آپ کو معلوم ہے کہ آج عمران خان نے انصاف صحت کارڈ منصوبے کا افتتاح کیا جس کی فی کارڈ انشورنس سات سے نو لاکھ تک ہے ،اب یہ کارڈ ہے کیا یہ آپکو کہاں سے ملے گا اور آپ نے اسے استعمال کیسے کر ناہے
سب سے پہلی بات کہ یہ حکومت کا بہت ہی زبردست اقدام ہے اور اس کا زیادہ تر فائدہ پاکستان کے غریب طبقے کو ہے جو بمشکل اپنے گھر کے اخراجات چلا رہے ہوتے ہیں اور جب کبھی گھر کا فرد بیمار ہو جائے اور علاج کے لیئے کسی اچھے ہسپتال جانا پڑ جائے تو پورے مہینے کا بجٹ درہم برہم ہو جاتا ہے،اور کئی کئی مہینوں تک ان کو قرضوں کے بوجھ تلے رہنا پڑتا ہے
اس سے پہلے یہ پروگرام امریکہ کے صدر باراک اوباما نے شروع کیا تھا لیکن صدر ٹرمپ نے آتے ہی ان منصوبے کو ختم کر دیا جس کی وجہ سے آج کل اسے تنقید کا سامنا کرنا پڑھ رہا ہے
اب اسطرح کے فلاحی کام پاکستانی حکومت اپنے نچلے طبقے کے لیئے متعارف کروا رہی ہے
سب سے پہلے میں آپکو یہ بتاتا چلوں کہ اس منصوبے سے پاکستان کے ڈیڑھ کروڑ خاندان یعنی اگر ایک گھر کے چھ افراد اوسط نکالی جائے تو یہ کارڈ نو کروڑ افراد کے لیئے کارآمد ثابت ہو سکتا ہے
اس کارڈ کی انشورنس سات لاکھ سے نو لاکھ تک ہو گی مطلب ایک خاندان یعنی چھ افراد ایک سال میں سات سے نو لاکھ تک کا فری علاج نہ صرف سرکاری بلکہ ڈیڑھ سو سے زیادہ پرائیویٹ ہسپتالوں سے بھی کروا سکتے ہیں
اب میں آپکو بتاتا ہوں کہ یہ کارڈ آپکو کیسے ملے گا
بات یہ ہے کہ اس کے لیئے آپکو کسی قسم کی رجسٹریشن کروانے کی ضرورت نہیں ہے اور نہ ہی کسی سفارش کی ضرورت ہے این ایس سی آر کی ٹیمیں سروے کر رہی ہیں پہلے یہ سروے 2012میں ہوا تھا اب وہی ٹیمیں دوبارہ سروے کر رہی ہیں
اسکا باقاعدہ سروے شروع ہو چکا ہے آپ نے کوئی کچھ نہیں کرنا اگر تو آپ کے گھر کا سروے ہو گیا تو ٹھیک نہیں تو جلد ہی سروے ٹیم آپ کے گھر آئے گی آپ سے آپ کے گھر کے مالی حالات جانے گی اور بعد میں آپکو کارڈ کا اجرا کر دیا جائے گا
ہو سکتا ہے کارڈ آپکے گھر ڈیلیور کر دیا جائے اور اگر ڈیلیور نہیں ہوا تو چھوٹے چھوٹے قصبوں اور شہروں میں سہولیاتی سنٹر کھولے جائیں گے جہاں سے آپ اپنا کارڈ لے سکتے ہیں
ایک بات آپ نے یاد رکھنی ہے کہ آجکل فراڈ بہت ہے آپ نے صرف این ایس سی آر کی ٹیم ان کے سوال کے جائز جواب دینے ہیں ،اس سکیم میں کسی قسم کی کوئی سیاسی سفارش،یا اگر کوئی سرکاری ملازم آپ کو کہتا ہے کہ پیسے دیکر میں کروا سکتا ہوں تو وہ سب جھوٹ ہو گا
یہ کارڈ بالکل مفت ہوں گے کسی قسم کی کوئی فیس نہیں ہو گی
انصاف صحت کارڈ انشورنس کیا ہے اس سے فائدہ کیسے اٹھانا ہے،طریقہ کار یہ ہے کہ حکومت پاکستان آپکے خاندان کے نام انشورنس کے دوہزار روپے بو جمع کرواتی ہے اس سے ایک سال کے اندر سیکنڈری کیئرsecondry careجس سے آپ کی جان کو خطرہ نہ ہو لیکن آپ بیمار ہوں جیسے بخار،وغیرہ تو اس کے لیئے آپکی انشورنس ساٹھ ہزار سے ایک لاکھ بیس ہزار تک ہوگی
2:دوسری بات کہ اللہ نہ کرے آپکو ایسی بیماری لاحق ہے جس سے آپکی جان کو خطرہ ہے،جیسے دل کے امراض،ٹی بی،شوگر ،گردے،دماغ کا آپریشن،اور روڈ ایکسیڈینٹ کے علاوہ،کینسر ،ہیپاٹائیٹس سی ہوں تو اس کے لیئے حکومت پاکستان نے آپ کے لیئے تین سے چھ لاکھ روپے سالانہ کی انشورنس جمع کروائی ہے
ایک بات آپ نے یاد رکھنی ہے کہ یہ نہیں سوچنا کہ اگر آپ یہ کارڈ استعمال نہیں کریں گے تو سال کے بعد رقم آپکو بطور کیش مل جائے گی ایسا ہر گز نہیں ہے ،جب کبھی اللہ نہ کرے آپ بیمار ہوتے ہیں تو اپنے قریبی اچھے سرکاری یا پرائیویٹ ہسپتال جائیں گے جہاں یہ کارڈ کارآمد ہو گا تو وہاں اس سکیم کا ایک نمائیندہ بیٹھا ہو گا جو آپکا کارڈ دیکھ کر آپکا شناختی کارڈ چیک کرے گا اور وہاں جو علاج معالجے کا خرچہ ہو گا وہ اس کارڈ کے ذریعے ادا کیا جائے گا
اگر ہیلتھ کارڈ سروے کی ٹیم آپ کے گھر نہیں آئی تو ان کے نمبر080026477پر آپ کال کر کے معلومات لے سکتے ہیں
اس سکیم کا آغاز سب سے پہلے اسلام آباد سے ہو گا پھر فاٹا اور اس کے بعد ملک بھر میں اس کارڈ کا اجرا کیا جائے گا
اس سے پہلے یہ سکیم خیبر پختونخواہ میں پچھلے تین سال سے بہت کامیابی سے چل رہی ہے اور اب انشاءاللہ پورے پاکستان میں متعارف کروائی جائے گی
تو اگر آپ خود یا آپکے جاننے والے جو حقدار ہیں اس ہیلپ لائن نمبر پہ کال کریں اور سروے ٹیم سے کنفرم کریں کہ کیا ہماری رجسٹریشن ہو گئی ہے یا کب ہو گی
آپ سب لوگوں سے دعا ہے کہ اس حکومت کو اللہ اور زیادہ توفیق دے کہ غریب انسانوں کے لیئے مزید فلاحی کام کر سکے